اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
670 مناظر
نے اردوجواب میں
دجال کے حوالے سے کچھ ویب سائٹس پر تھوڑا بہت پڑھا ہے مزید تفصیل درکار ہے

3 جوابات

0 ووٹس
نے

 

دجال کامعنیٰ:
 
دجال سے متعلق احادیث نقل کرنے سے پہلے دجال کے معنی ملاحظہ ہوں ۔ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ” العقیدة الحسنہ “ میں لکھتے ہیں یہ لفظ” دجل“ سے مشتق ہے جس کے معنی ہیں ، مکر
 
وفریب اور حق وباطل میں خلط وتلبس، اور ان معنی کا دجال میں پایا جانا باالکل ظاہر ہے ۔(۔ العقیدة الحسنہ ، ص ۸۰۲)
 
احادیث :
 
دجال کے وجود سے متعلق اہل سنت کی کتابوں میں احادیث موجود ہیں ،پیغمبر اکرم (ص) لوگوں کو دجال سے ڈراتے تھے اور اس کے فتنہ کو گوش گزار کرتے تھے ، چند احادیث ملاحظہ فرمائیں :
 
1۔ بخاری ، حدثنا یحیٰ بن سلیمان ، قال: اخبرنی ابن وہب قال: حدثنی عمربن محمد ، انّ اباہ حدثہ عن ابن عمر قال: کنّا نتحدث بحجة الوداع ثم ذکرالمسیح الدجال فاطنب فی ذکرہ وقال: فابعث اللّہ من نبی الا انذر امتہ ، انذرہ نوح والنبیون من بعدہ وانّہ یخرج فیکم فما خفیٰ علیکم من شانہ یخفیٰ علیکم انّ ربکم لیس باعور وانّہ اعور عین الیمنیٰ کان غنیتہ غنہ طافیہ۔ الاّ انّ اللّہ حرّم علیکم دمائکم واموالکم کحرمة یومکم ہذا فی بلدکم ہذا (صحیح بخاری ، کتاب ا لمعازی باب حجة الوداع ، ج۲، ص۳۴۷۔)
 
بخاری ، ہم سے یحی بن سلیمان نے حدیث بیان کی، کہا مجھے ابن وہب نے خبردی کہا مجھ سے عمرو بن محمد نے حدیث بیان کی ، ان سے ان کے والدنے حدیث بیان کی اوران سے ابن عمر نے حدیث بیان کی اورانہوں نے کہا: کہ ہم حجة الوداع کا ذکر کیا کرتے تھے حضور اکرم(ص) باحیات تھے ، اورہم نہیں سمجھتے تھے کہ حجة الوداع کا مفہوم کیا ہوگا ، آنحضرت (ص) نے اللہ کی حمد کی اور مسح دجال کا ذکر پوری تفصیل کے ساتھ بیان کیا ، آپ نے فرمایا جتنے بھی انبیاءاللہ نے بھیجے ہیں، سب نے دجال سے اپنی امت کو ڈرایا ہے، نوح نے اپنی امت کو ڈرایا ہے اور دوسرے انبیاءکرام نے بھی جو آپ کے بعد مبعوث ہوئے
 
ہیں وہ تمہیں [ امت محمدی ] میں سے خروج کرے گا اور خدائی کا دعویٰ کرے گا ۔
 
2:”ابن مناوی حدثنا ہارون بن علی بن الحکم قال: ثنا جماد بن الموسل ابو جعفر الفریز عن میمون بن مہران عن ابن عباس فی حدیث طویل یخرج الدجال فی یہودیة اصبہان“
 
ابن مناوی، ہم سے ہارون بن علی بن حکم نے حدیث بیان کی ، کہا: مجھے حماد بن موسل ابوجعفر فریز نے خبردی ان سے میمون بن مہران نے ، انہوں نے عبداللہ بن عباس سے کہ انہوں نے کہا: دجال اصفہان کے مضافات سے یہودیوں کے گاوں ” یہودیہ “ سے خروج کرے گا
 
۔( الملاحم ، ابن مناوی ، باب الدجال ، بیان الماثور فی قصّة ووکاید سحرہ؛ ص ۷۰۲۔)
 
3:”مقدسی عن عبداللہ بن عمر قال قال رسول اللّہ لاتقوم الساعة حتّٰی یخرج المہدی من ولدی ، ولایخرج المہدی حتّٰی یخرج ستون کذّاباً کلہم یقولون انا نبی ۔“
 
یوسف مقدسی، عبداللہ بن عمر نے کہا کہ رسول اللہ نے فرمایا : اس وقت تک قیامت برپا نہ ہوگی جب تک میری اولاد میں سے مہدی ظہور نہ کرے ، اور مہدی ظہور نہیں کرے گا جب تک ساٹھ (۶۰) جھوٹے جو کہ خود کو پیغمبر سمجھتے ہوں گے ظاہر نہیں ہوں۔ ( عقد الدرر ، باب اول ، انّہ من ذرّیة رسول اللہ وعترتہ ، ص ۹۳۔)
 
4:”عن جابر بن عبداللہ انصاری قال قال رسول اللہ : من کذبا الدجال فقدکفرومن کذب بالمہدی فقد کفر۔“
 
جابرابن عبداللہ انصاری سے منقول ہے کہ پیغمبراکرم (ص)نے فرمایا: جس نے دجال کو جھٹلایا وہ کافر ہوگیا اور جس نے مہدی کو جھٹلایا وہ بھی کافر ہو گیا۔
 
( عقد الدرر ، باب التاسع ،فی شرفہ [ امام مہدی] وعظیم منزلتہ ، ص ۹۰۲
0 ووٹس
نے

 

ماشا ء اللہ طفیل صاحب نے کافی تفصیل سے جواب شائع کر دیا ہے۔۔ابھی مزید تفصیل لکھنے کی بجائے میں ایک ویڈیو شئیر کرتا ہوں۔امید ہے یہ معلومات میں بہت حد تک اضافے کا باعث بنے گی۔
حصہ اوّل
 
حصہ دوم

 

0 ووٹس
نے

 

دجال کے مُتعلق معلومات بہم پہنچانے اور اُسکے فتنوں سے باخبر رکھنے کے لیے ہمارے ایک دوست نے فیس بُک پر اینت دجال گروپ کے نام سے گروپ بنایا ہوا ہے اُ اُسے وزٹ کر لیں اور مزید اپ ڈیٹس کے لیے رُکنیت بھی اختیار کر سکتے ہیں۔ پتہ میں نیچے لکھ دیتا ہوں۔
اینتی دجال فیس بُک گروپ

متعلقہ سوالات

+1 ووٹ
2 جوابات 2.2ہزار مناظر
0 ووٹس
1 جواب 542 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 240 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

362 صارفین

...