اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
292 مناظر
نے اردوجواب میں
کور آئی تھری اور ڈویل کور کا فرق کیا ہے؟

1 جوابات

+1 ووٹ
نے

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
کوشش کرتا ہوں تفصیل اور وضاحت سے اس سوال کا جواب دینے کی۔
Dual core
اس سے پہلے ایک سوال میں ڈویل کور اور کور2ڈو کا فرق واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ Dual Coreایک اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے کہ دو پروسیسرز کا جسمانی طور پر اکٹھے ہو کر ایک سلیکون چپ میں ایک ہی پروسسیر کے طور پر کام کرنا۔
Core i3
کور آئی تھری انٹل کی تھرڈ جنریشن کا پہلا رکن ہے اور یہ Dual coreپرو سیسر ہے یعنی ایک چپ میں دو پروسیسر لہٰذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ڈویل کور اور آئی تھری میں فرق نہیں البتہ وہ ڈیول کور پروسیسر جو انٹل کی سیکنڈ جنریشن (دوسری نسل ) کی نمائندگی کرتے ہیں ان میں اور کور آئی تھری میں فرق ضرور ہے۔کور آئی تھری میں جو بڑی تبدیلیاں آئیں ان پر بات کرتے ہیں۔
Hyper-Threading Technology
کور آئی تھری پروسیسر میں ہائپر تھریڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے تحت ایک وقت میں پروسیسر کی دونوں کورز میں متوازی ایک سے زیادہ امور پر کام جاری رہتا ہے جبکہ پہلے پروسسیرز میں ایک وقت میں ایک ہی کام انجام دیا جاتا تھا۔اس فرق کو واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے جب آپ ویڈیو ایڈیٹنگ پروگرام میں کام کر رہے ہوں۔
درج ذیل ویڈیو آسان الفاظ میں اس ٹیکنالوجی کو بیان کرتی ہے۔

[yt_vid_1]

DMI
Direct Media Interface ڈائیریکٹ میڈیا انٹر فیس جو نارتھ بریج اور سائوتھ بریج کے نام سے پرانے مدر بورڈز میں متعارف تھا جنہیں دوسرے ڈویل کور پروسیسر استعمال کرتے تھے۔ڈی ایم آئی کے اضافے سے پروسیسر کورز اور مدر بورڈ کے دوسرے عناصر جیسے ریم ہارڈ ڈرائیوز اور پورٹس کے درمیان بجلی کا راستہ مختصر ہو جاتا ہے۔

GPU گرافکس پروسیسنگ یونٹ کی اس پروسسیر میں شمولیت اسے مختلف برینڈ کے مدد بورڈ پر پہلے سے بہتر اور یکساں کارکردگی دکھانے کے قابل بناتی ہے۔

طرز بناوٹ
اس پروسیسرمیں ایک اور فرق طرز بناوٹ کا بھی ہے۔اس کے ڈھانچے کو 45nM جو پہلے پروسسیر کا طرز بناوٹ تھا سے تبدیل کر کے 32nM کر دیا گیا ہے جواسی سلیکون چپ میں اور زیادہ ٹرازسٹرز کو جگہ فراہم کرتا ہے۔
nM کا مطلب نینو میٹر ہے

بجلی کی کھپت اور حرارت
کور آئی تھری اس سے پہلے کے ڈویل کور پروسیسر کے مقابلے میں بہت کم بجلی استعمال کرتا ہے اور حرارت بھی کم پیدا ہوتی ہے۔یہ چھوٹی خوبی نہیں ہے کیوں کہ،
آج کل لوگوں میں ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے استعمال کا رجحان کم اور موبائل اور بیٹری پر چلنے والے لیپ ٹاپ وغیرہ کے استعمال کا رجحان زیادہ ہوتا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
2 جوابات 250 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 544 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 542 مناظر
0 ووٹس
2 جوابات 219 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

362 صارفین

...