اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
250 مناظر
نے اردوجواب میں
"\پہلے تو کمپیوٹر 286 386 اور پھر پنٹییم 1 پھر 2 پھر 3 اور پھر 4 ایا تھا۔ پر یہ بات سمجھ نہیں آئی کے اس کے بعد پینٹیم 5 نہیں آیا بلکے مارکیٹ میں عجیب عجیب نام دیکھ نے لگے جیسے کور  کور 2 ڈیو وغیرہ وغیرہ دیکھ رہے ہیں پلیز میری رہنمائی کرے\"

2 جوابات

0 ووٹس
نے

 

آپ کو اردو جواب پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
آپ کے ایک سوال کا جواب تو یہ ہے کہ نئے نئے نام ٹیکنالوجی میں جدت اور صارفین کی زیادہ توجہ  حاصل کرنے کے لیے متعارف کروائے جاتے ہیں اسی لیے شائد پنٹیم 5 کی بجائے ڈوئل کور اور کور 2ڈو وغیرہ مارکیٹ میں آئے۔
باقی یہ جو سارے نام ہے ان کے پیچھے الگ ٹیکنالوجی بھی استعمال ہو رہی ہے اور وہ انہیں ایک دوسرے سے ممتاز کرتی ہے اور ان کے مابین فرق پر جلد ہی آپ کو جواب ملے گا
 
0 ووٹس
نے

 

سی پی یو،سنٹرل پروسسنگ یونیٹ"  کی دنیا میں انٹل پنٹیم پروسسر نے لمبے عرصے تک راج کیا،1993 سے پنٹیم پروسیسر نے 486 کی جگہ لی اور اس کا  باضاطہ اختتام آخر کار پینٹیم 4 پر آ کر ہوا۔لیکن ابھی بھی بہت ساری جگہوں پر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں آپ کو پینٹیم پروسیسر دیکھنے کو ملے گا بلکہ ہمارے ہاں تو زیادہ تر پینٹیم 4 ہی چل رہا ہے۔
چند برس پہلے "انٹل"نے اپنی "کور"ٹیکنالوجی متعارف کروائی جس کی ٹیکنیکل  خصوصیات جاننے کے لیے آپhttp://www.intel.com/products/processors/previousgeneration/index.htm]یہاں  کلک  کریں۔
"پینٹیم" اور "کور" کے درمیان فرق  کو بنیادی  ڈھانچے کے علاوہ ،کاکردگی ،بجلی کی کھپت   اور کام کے دوران پیدا ہونے والی حرارت میں فرق سے سمجھا جا سکتا ہے۔
"کور"پروسیسر 25واٹ  بجلی سے کم میں بھی کام کرسکتا ہے جبکہ اس کے برعکس "پینٹیم" پروسیسر  کو 100 واٹ تک بجلی درکار ہوتی ہے اور کور" پروسیسر کی یہ خاصیت  لیپ ٹاپ میں  بیٹری ٹائمنگ کے حوالے سے اسے ممتاز کرتی ہے۔
کچھ برس قبل ایسا سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا کہ پروسیسر ہیٹ سنک کے بغیر بھی کام کر سکتا ہے لیکن اب کچھ کور پروسیسر ایسے ہیں جو سٹینڈر ہیٹ سنک اور فین کےبغیربھی کام کر سکتے ہیں اور کور کی یہ خاصیت بھی اسے "پینٹیم "سے ممتاز کرتی ہے۔

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
2 جوابات 545 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 543 مناظر
+1 ووٹ
1 جواب 897 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

360 صارفین

...