اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
244 مناظر
نے اردوجواب میں

 

آج کے اس دور میں ہماری تہذیب اور ثقافت کو جس طرح کچلا جا رہا ہے اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ 
ہماری نوجوان نسل کو روشن خیالی کے نام پر بے حیائی اور فحاشی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے،کبھی موبائل فونز کے سستے پیکجز اور کبھی بالی ووڈ کی فحش موویز کے ذریعے ایک عظیم ثقافت اور تہذیب کی حامل اس قوم کو کس طرف لے کر جارہے ہیں ؟ کیا ہمارا آج کا فیملی یونٹ ہماراآج کا خاندانی ڈھانچہ زمانہء جاہلیت کے خاندانی ڈھانچے سے مماثلت نہیں رکھتا ؟

2 جوابات

0 ووٹس
نے

 

ہماری تہذیبی شکست میں جس چیز کا سب سے زیادہ حصہ ہےوہ ہے موبائل فون ۔ اگر آپ نظر دوڑائیں تو معلوم ہو گا کہ پوری دنیا میں جتنا سستی کالز اور ایس ایم ایس پیکجز پاکستان میں میسر ہیں اتنے کہیں بھی نہیں ۔ ان بڑی بڑی ملٹی نیشنل موبائل فون کمپنیز کے اگر آپ پیکجز دیکھیں اور بالخصوص ان پیکجز کے اوقات کار کا جائزہ لیں تو یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ یہ رات کے اوقات میں جو پیکجز ہیں یہ کس کے لےے متعارف کرائے جا رہے ہیں؟ کس کو کس راہ پر راغب کیا جارہا ہے؟ ہماری نوجوان بیٹیوں، بہنوں اور ہمارے نوجوان بیٹوں اور بھائیوں کو کس الٹ بھیڑ میں جھونکا جا رہا ہے کیا یہ کسی سازش کے تحت کیا جا رہا ہے جسا کہ سونیا گاندھی نے کہا تھا کہ پاکستان کو تہذیبی شکست دینا مشکل تھی وہ ہم نے دے دی اب عسکری شکست کوئی مشکل نہیں ۔ ذرا سوچیئے۔۔۔!
 
0 ووٹس
نے

 

جیسے سوال تفصیل سے کیا گیا ہے ایسے جواب بھی تفصیل سے ہونا چاہیے لیکن فی الحال وقت کی کمی کے باعث مختصر یہ کہنا چاہوں گا کہ اخلاقیات کی بگڑتی ہوئی حالت کا ذمہ دار ہمارا میڈیا ہے۔۔
جاری ہے۔۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

366 صارفین

...