میرے ناقص خیال کے مطابق وقت میں آگے یا پیچھے کا سفر ممکن ہے
وقت میں پیچھے کے سفر کی تو کئی مثالیں موجود ہیں
اور وقت میں آگے کا سفر ممکن تو ہے مگر ابھی اس کی کوئی واضح صورت وضع نہیں ہو پائی
انشاء اللہ آنے والے وقت میں یہ بھی اسی طرح ممکن ہو سکے گا جیسے آج کے وقت میں ٹچ ٹیکنالوجی اور تھری ڈی ٹیکنالوجی ممکن ہو گئی ہے
۔۔۔۔۔
وقت میں آگے یا پیچھے سفر کی کہانی پر ہالی ووڈ میں بہت سی فلمیں بنائی گئی ہیں
جن میں سے مجھے دو بہت ہی پسند آئی تھیں
ایک فلم جس میں بروس ولس نے بیک وقت ولن اور ہیرو کا کردار ادا کیا ہے ۔
The Loopers
بے حد کمال کی کہانی اور بہت ہی زبردست میکنگ ہے ،
دوسری فلم کا نام مجھے یاد نہیں
مگر اس میں ولن کا مستقبل واپس اپنے حال میں آکر اپنا حال بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔
اسی طرح کا کچھ فلم "پرنس آف پرشیا" (وقت کی ریت) میں بھی دکھایا گیا ہے