اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
268 مناظر
نے اسلام میں
دوبارہ غیر مقفل کیا گیا
السلام علیکم،
میں پوشیدہ امراض کے علاج کیلئے لکھنؤکے ایک مشہور ہندو ڈاکٹر کے پاس گیا تھا، ڈاکٹر نے چیکپ کے بعد نسوں میں حرکت دینے کیلئے مجھے ایک مشین پر  کھڑا کر دیا تھا، لیکن افسوس یہ ہیکہ مشین سے بالکل لگی دیوار پر اوم لکھاہوا تھا اور اسی طرح گوتم بدھ کی تصویر بھی لگی تھی، چونکہ مشین لائٹ سے چل رہی تھی اسلئے مجھے اس دیوار کا سہارا بھی لینا پڑا تھا اور میرے ہاتھ کے نیچے ہی تصویر تھی، اب سوال یہ ہے کیا مذکورہ عمل سے میں مشرک ہوگیا جبکہ اس عمل سے نہ تو میرا مقصد مذکورہ تصویر سے مدد حاصل کرنا تھا اور نہ ہی تصویر کے سامنے میں جھکا تھا، بلکہ ایک بوجھ اور گناہ سمجھ کر ڈاکٹر کے کہنے پر میں مشین پر کھڑا ہوا تھا.
براہ کرم رہنمائی فرمائیں،،

1 جوابات

+1 ووٹ
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
چونکہ آپ صرف بغرض علاج ڈاکٹر کے پاس گئے تھے اور علاج کے لیے میڈیکل مشینری کا سہارا لیا۔ آپ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں تھا کہ مشین کے اوپر کیا لکھا ہے یا بنا ہے۔ آپ اس غرض سے نہیں گئے تھے کہ آپ ان کے مشرکانہ فعل سے صحت حاصل کریں گے اور مزید یہ کہ آپ کے دل میں شرک کے لیے نفرت اور برأت کا اظہار بھی تھا اس صورت میں آپ پر کچھ گناہ نہیں۔ کیونکہ اسلام میں علاج کروانے کو درست کہا گیا ہے۔
کوشش کریں کہ کسی ایسے ڈاکٹر کے پاس جایا جائے جو مذہبی معاملے میں زبردستی نہ کرے یا علاج کو مشرکانہ اعمال سے الگ رکھتا ہو۔
والسلام

متعلقہ سوالات

+1 ووٹ
1 جواب 834 مناظر
+1 ووٹ
0 جوابات 263 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 173 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

737 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

486 صارفین

...