اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
354 مناظر
نے اردوجواب میں
ڈومین نیٹ ورکنگ کیا چیز ہے کیا ونڈوز ایکس پی میں ممکن ہے ؟ تفصیلاً بتائیں

1 جوابات

0 ووٹس
نے

 

ڈومین نیٹ ورکنگ وہ نیٹ ورکنگ ہے جس میں ورک گروپ کی بجائے ڈومین نیم کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس نیٹ ورکنگ میں ایک سرور یا ایک سے زیادہ سرورز ہوتے ہیں جہاں ایکٹو ڈائریکٹری کی مدد سے صارفین کے اکاونٹس اور پاسورڈ وغیرہ کو ایک ہی جگہ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے آئیں ورک گروپ نیٹ ورک اور ڈومین نیم نیٹ ورک کا موازنہ کرتے ہیں۔
ورک گروپ نیٹ ورک
اس نیٹ ورک میں موجود تمام کمپیوٹر ایک دوسرے سے شئیرنگ تو کرتے ہیں لیکن ان میں کسی کو دوسرے پر کنٹرول نہیں ہوتا،یا دوسرے لفظوں میں کوئی سرور نہیں ہوتا۔
ہر ایک کمپیوٹر پر صارفین  کے اکاونٹ ہوتے ہیں  اس نیٹ ورک پر موجود کسی بھی کمپیوٹر کو استعمال کرنے کے لیے اس پر آپ کے اکاونٹ کا ہونا ضروری ہے۔
ورک گروپ نیٹ ورکنگ میں عام طور پر پندرہ بیس سے زیادہ کمپیوٹر نہیں ہوتے یعنی ایک چھوٹے نیٹ ورک کے لیے ہی ورک گروپ کار آمد ہے۔
ڈومین نیٹ ورک
اس نیٹ ورک میں جیسا کہ میں نے پہلے ذکر کیا کہ ایک یا ایک سے زیادہ سرور ز ہوتے ہیں جہاں نیٹ ورک کا سربراہ ایکٹو ڈائریکٹری کی مدد سے نہ صرف نیٹ ورک کی سیکورٹی کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ ہر طرح کی اجازت اس کے کنٹرول میں ہوتی ہے۔یہ نیٹ ورک کسی بھی تبدیلی کے لیے آسانی پیدا کرتا ہے کیونکہ تبدیلی آپ کو ایک ہی جگہ کرنی ہے اور اس ڈومین پر موجود تمام کمپیوٹرز میں تبدیلی ہو جائے گی۔
اگر ایک ڈومین  پر آپ کا اکاونٹ ہے تو آپ اس ڈومین پر موجود کسی بھی کمپیوٹر پر لاگ آن کر سکتے ہیں اور کسی بھی کمپیوٹر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کا اس کمپیوٹر پر اکاونٹ ہونا ضروری نہیں۔
اس نیٹ ورکنگ میں سینکڑوں بلکہ لاکھوں کمپیوٹر زاور پرنٹرز وغیرہ ایڈ کیے جا سکتے ہیں۔
 
ونڈوز ایکس پی کا حامل کمپیوٹر ڈومین نیم نیٹ ورک کا حصہ تو بن سکتا ہے لیکن سب کمپیوٹرز پر ونڈوز ایکس پی ہو تو ڈمین نیم نیٹ ورکنگ ممکن نہیں ۔اس مقصد کے لیے کسی ایک کمپیوٹر پر  ونڈوز 2003سرور کا ہونا ضروری ہےجسے ایکٹو ڈائریکٹری بنا کر سرور بنانا ہو گا۔
 
 

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
1 جواب 1.1ہزار مناظر
0 ووٹس
5 جوابات 57.1ہزار مناظر
0 ووٹس
3 جوابات 281 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 340 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 533 مناظر
گمنام نے پوچھا اردوجواب میں 27 مارچ, 2013

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

363 صارفین

...