اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
1.2ہزار مناظر
نے اردوجواب میں
شکار کی تاریخ ااور شکار کے نام و تفصیل بتایں

3 جوابات

0 ووٹس
نے

 

سب سے پہلے مرغابیوں کی بات کرتے ہیں۔
آپ نے سنا ہو گا کہ موسم سرما میں جب مغربی ممالک میں بہت زیادہ سردی پڑتی ہے تو مرغابیاں گرم ممالک کر رخ کرتی ہیں۔ایسے ہی موسم سرما میں میرے شہر کی قدرتی جھیل کا رخ کرنی والی مرغابیاں بڑی تعداد میں جھیل میں آ پہنچتی ہیں۔جنگلی حیات کے طرف سے شکار پر پابندی ہے لیکن پھر بھی لوگ چوری پچھے پولیس کو رشوت دے کر شکار کرنے کی خواہش کو تسکین پہنچا ہی لیتے ہیں اور مرغابی کے لذیذ گوشت کا لطف بھی اٹھا لیتے ہیں۔
جہاں تک میں سمجھتا ہوں شکار پر پابندی ہونی چاہیے کیوں کہ جنگلی حیات اور یہ آبی حیات تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہیں ،تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مچھلیوں کی کچھ اقسام بھی نا پید ہوتی جا رہی ہیں۔
خیر شکار کے موضوع پر آتے ہیں،مرغابیوں کے شکار کے لیے بڑی دلچسپ تکنیک جو استعمال کی جاتی ہے وہ جھیل کے اندر کشتی لے جا کر نقلی مرغابیوں کو پانی میں چھوڑ کر اصلی مرغابیوں کو بہلا پھسلا کر شکار کرنا ہے۔میں نے جو اپنی آنکھوں سے دیکھا وہ یہ کہ پہلی نقلی بطخ اور مرغابیوں کو پانی میں چھوڑا گیا ،پانی کی لہروں نے انہیں تیرا کر ادھر ادھر بکھیر دیا۔کشتی میں موجود دو آدمی  سانس روکے اس تاڑ میں تھے کہ اصل مرغابیاں دھوکے میں آجائیں اور کچھ لمحوں بعد یہی ہواصل مرغابیاں آہستہ آہستہ نقلی مرغابیوں کے ساتھ کشتی کے قریب پہنچ گئی جب رینج میں آئیں تو فائر کر دیا گیا اور ایک فائر میں 5 سے زیادہ ڈھیر ہو گئیں جنہیں فوری طور پر زبح کیا گیا ۔
شکار کی یہ تکنیک تو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔
باقی مچھلی کا شکار تو خود کیا ہے۔ایک طریقہ تو کانٹے سے مچھلی پکڑنا ہے دوسرا جال سے ۔
یہاں جنگلی خرگوش کو شکار کرنے کے لیے رات کا وقت منتخب کیا جاتا ہے۔بیم لائٹ والی ٹارچ کا استعمال کیا جاتا ہے خرگوش کی آنکھوں میں ٹارچ لگاؤ تو وہ وہیں رک جاتا ہے اسے کچھ نظر نہیں آتا اور پھر چھوٹی بندوق سے فائر کھول دیا جاتا ہے۔
یہ تو حلال جانوروں کے شکار کی بات تھی ،حرام میں سر فہرست "حنزیر" ہے اس کے شکار کے لیے اس کے پیچھے پہلے کتے لگائے جاتے ہیں ۔کتے اس سے لڑائی کے دوران کئی تو زخمی اور مر جاتے ہیں جب کہ باقی بچنے والے بالآخر اسے نڈھال کر کے زمین بوس کر ہی لیتے ہیں۔
اس کا شکار کیوں کیا جاتا۔یہاں کے لوگ خنزیر کو اس لیے مارتے ہیں کہ فصلوں اس کے نقصان سے بچا سکیں۔
0 ووٹس
نے
سب پر روشنی ڈال دیں خاص طور پر حلال پرندے اور جانور جیسے شکاری پرندے سے  شکار نیزے یا تیر کمان سے شکار جال سے شکار شکار کتے سے شکار شاید اور بھی ہوں؟
0 ووٹس
نے

 

شکار کتنے طریقوں سے کیا جاتا ہے؟
اس کا جواب دینے کے لیے اور طریقوں کا تعین کرنے سے پہلے آپ یہ بتائیں کہ شکار کیا کرنا ہے؟
مچھلیاں پکڑتا بھی شکار کہلائے گا اور مرغابیاں مارنا بھی،تیتر ،بٹیر،خرگوش،ہرن اور شیر کا بھی شکار کیا جاتا ہے۔
 

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
2 جوابات 1.9ہزار مناظر
0 ووٹس
1 جواب 1.1ہزار مناظر
0 ووٹس
2 جوابات 2.3ہزار مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

363 صارفین

...