اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
5.8ہزار مناظر
نے اردوجواب میں

1 جوابات

+1 ووٹ
نے
 
بہترین جواب

 

یہ غزل مشہور شاعر مجروح  سلطان پوری صاحب کی ہے ،
مکمل غزل یہ ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
جب ہوا عرفاں تو غم آرامِ جاں بنتا گیا
سوزِ جاناں دل میں سوزِ دیگراں بنتا گیا
 
رفتہ رفتہ منقلب ہوتی گئی رسمِ چمن
دھیرے دھیرے نغمۂ دل بھی فغاں بنتا گیا
 
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
 
میں تو جب جانوں کہ بھر دے ساغرِ ہر خاص و عام
یوں تو جو آیا وہی پیرِ مغاں بنتا گیا
 
جس طرف بھی چل پڑے ہم آبلہ پایانِ شوق
خار سے گل اور گل سے گلستاں بنتا گیا
 
شرحِ غم تو مختصر ہوتی گئی اس کے حضور
لفظ جو منہ سے نہ نکلا داستاں بنتا گیا
 
دہر میں مجروح کوئی جاوداں مضموں کہاں
میں جسے چھوتا گیا وہ جاوداں بنتا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
(پیدائش: اکتوبر 1919 ، وفات: مئی 2000)
مجروح سلطان پوری - الفاظ اور شاعرانہ اصطلاحات کا سلطان !
 اصل نام  اسرار الحسن خان تھا  ، ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے ایک موضع سلطان پور میں پیدا ہوئے۔ اردو ، فارسی اور عربی میں آپ نے ابتدائی تعلیم حاصل کی ، پھر 1938ء میں آپ نے طبِ یونانی میں بیچلر ڈگری کے حصول کے ساتھ بطور یونانی حکیم ایک سال کام کیا۔
 
مجروح کا شمار ترقی پسند تحریک کے صفِ اول کے شعراء میں ہوتا ہے۔
 

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
0 جوابات 449 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 935 مناظر
گمنام نے پوچھا اردوجواب میں 20 مارچ, 2021
0 ووٹس
1 جواب 2.3ہزار مناظر
0 ووٹس
2 جوابات 468 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 326 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

360 صارفین

...