اردو جواب پر خوش آمدید

اردو جواب کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو رمضان کی بابرکت گھڑیاں مبارک ہوں!

+2 ووٹس
466 مناظر
نے سیاست اور حکومت میں
Qyam-e-Pakistan k Baad Pesh Any Wali Ibtdai Mushkilat byan krein.

1 جوابات

+1 ووٹ
(11.8ہزار پوائنٹس) نے
قیام پاکستان کے بعد بے شمار مسائل پیش آئے۔

1۔ ریڈ کلف ایوارڈ: قیام پاکستان کے اعلان کے بعد دونوں  ممالک کی سرحدوں کے تعین کے لیے ایک کمیشن بنایا گیا۔ ایک انگریز قانون دان مسٹر ریڈ کلف کو کمیشن کا چئیر مین مقرر کیا گیا۔ اس کمیشن نے جو فیصلہ کیا اسے ریڈ کلف ایوارڈ کہتے ہیں۔ اس میں جو فیصلہ کیا گیا وہ انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا ہے۔

2۔ مہاجرین کی آباد کاری:  بے حال لاکھوں لوگ مشکلات برداشت کر کے پاکستان آئے۔ ان مہاجرین میں زخمی اور بیمار بھی تھے۔ جن کو مہاجرین  کیمپوں میں رکھا گیا۔ جہاں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی۔ علاج کی ناکافی سہولتوں کی وجہ سے بہت سے  لوگ اللہ کو پیارے ہو گئے۔ یہ نئی قوم کے لیے آزمائش تھی۔ لیکن مسلمانوں نے دل کھول کر مہاجرین کی مالی امداد کی۔ انہیں کھانا اور لباس مہیا کیا۔

3۔ انتظامی مشکلات:     قیام پاکستان کے وقت کراچی کو پاکستان کا دارالحکومت بنایا گیا۔ اس شہر میں عارضی دفاتر قائم کیے گئے۔ مرکزی حکومت کا ریکارڈ اور سازو سامان کراچی نہ پہنچ سکا۔ کیونکہ ہندوؤں اور سکھ فسادیوں نے ریل کی پٹڑی ہی اکھاڑ دی۔ بھارتی فضائی کمپنیوں نے جہاز کرائے پر دینے سے انکار کر دیا۔ پاکستان کو انتظامی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔ مگر مسلمانوں نے ہمت نہ ہاری اور تمام کوشش اور محنت سے ملک کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کیا۔

4۔ معاشی مشکلات: قیام پاکستان کے وقت پاکستان کو معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی حکمرانوں نے پاکستان اور بھارت میں اثاثوں کی تقسیم میں بھی نا انصافی سے کام لیا۔ ہندوستان میں کپڑے کی 69 شاخیں تھیں۔ پاکستان کے حصے میں 14 آئیں۔ بینک ہندوستان میں 107 تھے پاکستان کے حصے میں 69 آئے ۔ ہندوؤں کی سازش تھی کہ پاکستان اقتصادی طور پر تباہ کیا جائے۔تو یہ ملک چل نہ سکے ۔

5۔ فوجی اثاثوں کی تقسیم: برصغیر کی تقسیم کے بعد فوجی اثاثوں کی تقسیم میں بھی انصاف سے کام نہ لیا گیا۔  تمام اثاثے 64 فیصد اور 36فیصد کے تناسب سے تقسیم کیے گئے۔

6۔ زرعی مشکلات:  پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ جہاں نہری آب  پاشی کے بغیر زراعت ممکن نہیں۔ تقسیم ہند کے وقت دریاؤں اور نہروں پر اہم ہیڈ ورکس بھی بھارت کو دے دئیے گئے۔ جس کے نتیجے میں ہماری نہروں کا کنٹرول بھی بھارت کو چلا گیا۔ اس کا مقصد پاکستان کو زرعی اور معاشی طور پر کمزور کرنا تھا۔

7۔ سیاسی مشکلات:  قیام پاکستان کے وقت پاکستان کو کئی سیاسی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ آزادی کے وقت کئی آزاد شاہی ریاستوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔ بہت سے علاقوں پر ہندوؤں نے قبضہ کر لیا۔ کشمیری عوام پاکستان سے الحاق کرنا چاہتی تھی۔ آزاد کشمیر کا علاقہ پاکستان میں شامل ہوگیا۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

اردو جواب کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو رمضان کی بابرکت گھڑیاں مبارک ہوں!

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

764 سوالات

854 جوابات

429 تبصرے

404 صارفین

...