اردو جواب پر خوش آمدید

اردو جواب کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو رمضان کی بابرکت گھڑیاں مبارک ہوں!

+1 ووٹ
74 مناظر
نے سیاست اور حکومت میں
Tehreek Ali Garh pr siasi, samaji aur tealeemi pehlawoon sy roshani dalein.

1 جوابات

0 ووٹس
(11.8ہزار پوائنٹس) نے
1۔تحریک علی گڑھ اور سرسید احمد خان: سرسید احمد خان نے تحریک علی گڑھ کے ذریعے قوم کی رہنمائی کی۔
2۔ تحریک علی گڑھ کے مقاصد:  
         1۔ حکومت اور مسلمانوں کے درمیان اعتماد بحال کرنا۔
    2۔ مسلمانوں کو جدید علوم  اور انگریزی  سکھانا۔
    3۔ مسلمانوں کو برصغیر کی سیاست سے باز رکھنا۔
3۔ سرسید احمد خان کی خدمات:     سرسید احمد خان نے مسلمانوں کی تعلیمی ، سیاسی اور مذہبی ترقی کےلیے عملی کام کیا۔
4۔ سکول اور سائینٹفک سوسائٹی:  سرسید احمد خان نے مراد آباد میں سکول قائم  کیا۔ آپ نے غازی پور میں سائینٹفک سوسائٹی کی بنیاد رکھی۔ آپ نے علی گڑھ میں سکول قائم کیا۔ جو بعد میں کالج اور یونیورسٹی بن گئی۔
5۔ رسالہ اسباب بغاوت ہند کا اجراء:   یہ رسالہ سر سید احمد خان کی ایک اہم سیاسی خدمت تھی۔ جس رسالہ میں آپ نے جنگ آزادی کے حقیقی اسباب سے انگریز حکومت کو آگاہ کیا۔ مسلمانان برصغیر کے وجود کو قائم رکھنے کےلیے آپ آگے بڑھے اور انگریزوں کی غلط فہمی دور کرنے کی کوشش کی۔
6۔ مسلمانوں کی تعلیم کی طرف توجہ:  سرسید احمد خان سیاسی طور  پر  مسلمانوں کو کمزور سمجھتے تھے۔ اس لیے انھوں نے مسلمانوں کی تعلیم کی طرف توجہ کی تا کہ وہ پہلے تعلیم حاصل کریں۔ پھر سیاست میں حصہ لیں۔
7۔ مسلمانوں کے جداگانہ تشخص کی تشکیل:  سرسید  احمد خان نے تحریک علی گڑھ کے ذریعے مسلمانوں کو ایک لڑی میں پرو دیا جس سے مسلمانوں کے جداگانہ تشخص کی تشکیل ہوئی۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

اردو جواب کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو رمضان کی بابرکت گھڑیاں مبارک ہوں!

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

764 سوالات

854 جوابات

429 تبصرے

402 صارفین

...