اردو جواب پر خوش آمدید

اردو جواب کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو رمضان کی بابرکت گھڑیاں مبارک ہوں!

+2 ووٹس
164 مناظر
نے سیاست اور حکومت میں
قائداعظم کے ارشادات کی روشنی میں نظریہ پاکستان کا احاطہ کریں؟
Quaid-e-Azam k irshadat ki roshani mein Nazria e Pakistan ki tareef krein.

1 جوابات

+1 ووٹ
(11.8ہزار پوائنٹس) نے
نظریہ پاکستان اور قائداعظم  
1۔برصغیر کے تاریخی پس منظر میں قائداعظم کا مقام و مرتبہ: محمد علی جناح برصغیر کی ان شخصیات میں سے ایک ہیں۔ جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی تقدیر کو بدل کر رکھ دیا۔
2۔ قائداظم اور دو قومی نظریہ: قائداعظم نے اس سلسلہ میں فرمایا: قومیت کی جو بھی تعریف کی جائے مسلمان   اس تعریف کی رو سے الگ قوم ہیں۔ وہ اس بات کا حق رکھتے ہیں کہ ایک الگ مملکت قائم کریں۔
3۔ قائداعظم کا قرارداد لاہور میں خطاب:  ہندو اور مسلمان دو علیٰحدہ مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ جو بالکل مختلف عقائد پر قائم ہیں۔ اور مختلف نظریات کی عکاسی کرتے ہیں۔ برطانوی حکومت کےلیے بہتر ہو گابرصغیر کی تقسیم کا اعلان کرے جو ایک صحیح قدم ہو گا۔
4۔ قائداعظم کا احمد آباد میں خطاب: قائداعظم نے فرمایا: پاکستان صدیوں سے موجود رہا ہے۔ شمال مغرب مسلمانوں کا  وطن رہا  ہے۔ان علاقوں میں مسلمانوں کی آزاد ریاستیں ہونی چاہئیں۔تا کہ وہ اسلام کے مطابق زندگی گزار سکیں۔
5۔ قیام پاکستان کے بعد قائداعظم کا خطاب: آپ نے فرمایا: ہم صرف اور صرف پاکستانی ہیں۔ اب ہمارا فرض ہے کہ ہم پاکستانی بن کر زندگی گزاریں۔ اقلیتوں کو تحفظ دیں اور برابری کے حقوق دیں ۔ یہی اسلام کی تعلیم ہے۔
6۔ قائداعظم کا حکومت پاکستان کے افسران سے خطاب:  آپ نے فرمایاَ: ہم ایک ایسا ملک قائم کریں جہاں ہم آزاد انسانوں کی طرح رہ سکیں۔ اور اسلام کے معاشرتی انصاف کے اصولوں کو ابھاریں۔
7۔ اسٹیٹ بینک کا افتتاح کرتے ہوئے قائداعظم کا خطاب: آپ نے فرمایا: مغرب کا معاشی نظام انسانیت کے لیے ناقابل حل مسائل پیدا کر رہا ہے۔ ہمیں دنیا کے سامنے ایسا نظام پیش کرنا ہوگا جو کہ اسلام کے اصولوں پر مبنی ہو۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

اردو جواب کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو رمضان کی بابرکت گھڑیاں مبارک ہوں!

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

764 سوالات

854 جوابات

429 تبصرے

404 صارفین

...