اردو جواب پر خوش آمدید

اردو جواب کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو رمضان کی بابرکت گھڑیاں مبارک ہوں!

+1 ووٹ
384 مناظر
نے سیاست اور حکومت میں
Do Qomi Nazria ki wazat krein.

1 جوابات

0 ووٹس
(11.8ہزار پوائنٹس) نے
دو قومی نظریہ کا مفہوم: دو قومی نظریہ سے مراد یہ ہے کہ بر صغیر پاک ہند میں دو قومیں آباد ہیں۔ ایک ہندو اور دوسرا مسلمان ۔ دونوں قومیں صدیوں سے اکھٹے رہنے کے باوجود آپس میں گھل مل نہیں سکیں۔ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا۔
دو قومی نظریہ کا نصب العین: دو قومی نظریہ کا نصب العین یہ ہے کہ اسلام کے تصور کی بنیاد پر مسلمان ایک آزاد ریاست قائم کریں۔  بر صغیر میں دو قومی نظریہ کی ابتدا: بر صغیر میں دو قومی نظریہ کی ابتدا مسلمانوں کی آمد اور محمد بن قاسم کے فتح سندھ سے ہوئی۔

سرسید احمد خاں اور دو قومی نظریہ
 ہندو مسلم دوست نہیں: ابتدا میں سر سید احمد خاں متحدہ قومیت کے حامی تھے۔ لیکن 1857 کی جنگ آزادی کے بعد ہندو انگریز وں کے زیادہ قریب ہوگئے۔ تو سر سید کو یہ احساس ہوا کہ ہندو کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے۔

اردو ہندی تنازع : اردو ہندی تنازع کے موقع پر سر سید احمد خان نے واضح اعلان کیا کہ مسلمان اور ہندو الگ الگ قومیں ہیں۔
 تعلیمی وسیاسی میدان میں ترقی کے لیے جدو جہد: اس سلسلے میں سر سید احمد خان نے مختلف جگہوں پر تعلیمی ادارے قائم کیے۔ سر سید احمد خان نے مسلمانوں کو سیاسی جماعت کا نگریس میں شمولیت سے منع کرکے ان کے سیاسی حقوق کا تحفظ کیا۔

چوہدری رحمت علی اور دو قومی نظریہ حالات زندگی:
 چوہدری رحمت علی اسلامیہ کالج لاہور کے نامور طالب علم تھے۔ انھوں نے کیمبرج  کالج میں قانون کے شعبے میں اعلی تعلیم کے لیے داخلہ لیا۔

کتا بچے کا اجزاء: چوہدری رحمت علی نے اب یا پھر  کبھی نہیں کے عنوان سے چار صفحات پر مشتمل مشہور کتا بچہ جاری کیا۔
چوہدری رحمت علی اور دو قومی نظریہ: انھوں نے فرمایا بر صغیر میں دو بڑی قومیں ہندو اور مسلمان ہیں جو تین صدیوں سے ساتھ رہنے کے ساتھ آپس میں گھل مل نہیں سکیں۔ ان کے رہن سہن کے طریقے ایک دوسرے سے بہت مختلف ہے۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

اردو جواب کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو رمضان کی بابرکت گھڑیاں مبارک ہوں!

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

764 سوالات

854 جوابات

429 تبصرے

404 صارفین

...