اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
578 مناظر
نے نیٹ ورکنگ میں

پراکسی سرور کیا ہوتا ہے تفصیل بتائیے کہ پراکسی سرور کا بنیادی کام کیا ہے اور زیادہ تر کس مقصد کے لئے پراکسی سرور کو استعمال کیا جاتا ہے۔

1 جوابات

0 ووٹس
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب

پراکسی سرور بھی ایک کمپیوٹر ہی ہوتا ہے جو کلائنٹ اور حقیقی سرور کے درمیان ان ڈائریکٹ  یا بالواسطہ نیٹ ورک قائم کرتا ہے۔

پراکسی سرور کلائنٹ کی درخواست کو راستے میں ہی پکڑ لیتا ہے اور اپنی کیشے سے جواب دیتا ہے اگر ممکن ہو تو ورنہ درخواست کو حقیقی سرور کی طرف بھیج کا رد عمل کلائنٹ کو لوٹا دیتا ہے۔

 

پراکسی سرور کئی ایک مقاصد کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں جیسے:

  • اگر یہ "کیشنگ ویب پراکسی" کے طور پر استعمال کیا جائے تو ڈرامائی انداز  میں حیران کن حد تک ویب رد عمل کی کارکردگی کو بہتر بنا دیتا ہے۔کلائنٹ سے موصول ہونے والی درخواست کو وصول کرتے ہی کیشنگ ویب پراکسی براہ راست جواب فراہم کرتا ہے اگر ڈاکومنٹ اس کی کیش میں موجود ہو تو ورنہ یہ درخواست حقیقی سرور کو بھیج کر ردعمل کلائنٹ تک پہنچاتا ہے اور مطلوبہ ڈاکومنٹ کو اپنی کیشے میں مستقبل کے در عمل کے لئے محفوظ کر لیتا ہے۔
  • پراکسی سرور  کو ویب سائٹس کے مواد کو فلٹر کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ تنظیمیں یا کمپنیاں اپنے صارفین کو کئی ویب سائٹس سے دور رکھنے کےلئے بھی پراکسی سرور استعمال کرتی ہے۔
  • انٹر نیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنیاں بھی پراکسی سرور استعمال کرتی ہیں تا کہ کمپیوٹر وائرسز اور دوسرے جارحانہ مواد کو بلاک کیا جا سکا۔
  • جب کوئی کمپنی اپنے صارفین کی کچھ ویب سائٹس تک رسائی پراکسی سرور کے ذریعے بند کر دے تو صارفین بھی کوئی اور پراکسی استعمال کر کے ان ویب سائٹس  تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

 

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
1 جواب 1.1ہزار مناظر
+1 ووٹ
1 جواب 416 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 1.2ہزار مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

376 صارفین

...