اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
43 مناظر
نے تعلیم و تربیت میں

1 جوابات

+1 ووٹ
(380 پوائنٹس) نے
14 اپریل 1988 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں افغانستان سے سوویت فوجوں کے انخلا کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔
38 صفحات پر مشتمل اس معاہدے میں پاکستان میں قیام پذیر افغان پناہ گزینوں کی رضا کارانہ واپسی، تین ماہ میں سوویت افواج کی 50 فیصد تعداد اور نو ماہ میں اس کا افغانستان سے مکمل انخلا طے پایا۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پیریز کے زیر صدارت منعقدہ ہونے والی ایک تقریب میں پاکستان کی طرف سے وزیر  خارجہ زین نورانی اور کابل انتظامیہ کے وزیر خارجہ عبدالوکیل نے سمجھوتے پر دستخط کیے،  سوویت یونین کے وزیر خارجہ اور امریکہ کے وزیر خارجہ نے بطور ضامن اس معاہدے پر دستخط کیے۔

بدقسمتی سے جنیوا معاہدے پر دونوں ممالک نے من و عن عمل نہیں کیا۔ جنرل ضیا الحق  اس معاہدے سے خوش نہیں تھے۔
اپنی بعض بنیادی خامیوں کے باعث جنیوا معاہدہ افغان مسئلے کا مکمل حل پیش نہیں کرتا تھا۔ اس معاہدے کے باوجود کچھ جہادی تنظیمیں نہ صرف افغانستان میں سرگرم عمل رہیں بلکہ جینوا معاہدے میں متبادل افغان حکومت کے قیام کو نظر انداز کرنے کے نتائج یوں نکلنا شروع ہوئے کہ روسی افواج کے خلاف مزاحم افغان جنگجو مجاہدین گروہوں کے درمیان پشتون اور شمالی اتحاد کے ازبک، تاجک گروہ متحد نہ ہو سکے۔
(11.5ہزار پوائنٹس) نے
ہم آپ کے مشکور ہیں
آتے رہیں اور اپنے علم سے دوسروں کی مدد کرتے رہیں
(7.6ہزار پوائنٹس) نے
محترم سید عطاء صاحب اردو جواب پر خوش آمدید
امید ہے آپ اپنے علم سے ہمیں اور دوسروں کو مستفید کرتے رہیں گے

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
0 جوابات 117 مناظر
ماروان خان نے پوچھا اسلام میں 14 جون
0 ووٹس
1 جواب 586 مناظر
0 ووٹس
0 جوابات 20 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 336 مناظر
0 ووٹس
0 جوابات 111 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

680 سوالات

800 جوابات

412 تبصرے

738 صارفین

...