اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
52 مناظر
نے اسلام میں
ایک لڑکی نے لڑکے سے whatsapp پر پیار کا اظہار کیا اور شادی کا وعدہ کیا  اور لڑکے سے بھی کروایا۔ پھر لڑکی کے گھر والوں نے اس کی منگنی اس سے پوچھے بغیر کسی سے کر دی۔ اب وہ لڑکی اسلامی طور پر ایسا کیا کرے۔ کہ اس کی شادی اسکی پسند کے مطابق ہو جائے۔ اور لڑکے ، لڑکی کو کسی قسم کا اس بارے میں کوئی گناہ نہ ہو۔
لڑکا اور اسکے گھر والے راضی ہیں  . لڑکی بھی راضی ہے ۔ لیکن اسکی منگنی ہو جانے کے ڈر سے لڑکا ، لڑکی کے گھر بات نہیں کر رہا  . اور لڑکی اپنے والدین کو . یہ بات بتانے سے ڈرتی ہے ۔
اب لڑکا اور لڑکی ایسا کیا کرے کہ ان کا وعدہ پورا ہو جائے۔ اور اگر لڑکی کے گھر والوں کی زبردستی سے لڑکی کی شادی کسی سے ہو جائے پھر لڑکا اور لڑکی کو اسلامی طور پر کیا کرنا چاہیے ۔
اور اگر لڑکی کے گھر والوں کی وجہ سے وعدہ خلافی ہو بھی جائے پھر کیا لڑکا اور لڑکی دونوں کو اس کی سزا ملے گی؟  .  .  ...

1 جوابات

0 ووٹس
(7.3ہزار پوائنٹس) نے
السلام علیکم
پہلی بات تو یہ کہ اس طرح لڑکے لڑکی کا اس طرح سے اظہار پیار، وعدے اور ایک نامحرم سے گفتگو بالکل حرام ہے۔ اسلام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس لیے اس وعدے کو اسلامی وعدہ میں نہیں گنا جائے گا۔ لہٰذا اس کے پورا کرنے کی بھی کوئی پابندی نہیں رہتی۔ البتہ اگر اللہ کی قسم کھائی ہے تو اس قسم کا کفارہ دینا ہوگا۔
باقی رہی گھر والوں کی بات تو منگنی نکاح کے درجہ میں نہیں آتی۔ لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے کسی کے پیام نکاح پر پیغام بھیجنے سے منع کیا ہے۔ البتہ اگر لڑکی وہاں شادی پر راضی نہیں تو لڑکے اور لڑکی دونوں کے گھر والوں سے بات چیت کریں اور وہ دونوں باہم صلاح و مشورہ ہو کر ان سے معذرت کریں اور لڑکے اور لڑکی کا آپس میں نکاح کردیں اگر دونوں کے گھر والے راضی ہوں۔
لیکن اگر گھر والے راضی نہیں ہوتے تو خاموشی سے معاملہ کو ختم کریں اور سنت نبوی ﷺ کے مطابق گھر والوں کی مرضی سے بہ رضا و رغبت نکاح کرلیں۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

658 سوالات

789 جوابات

409 تبصرے

757 صارفین

...