اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
162 مناظر
نے اسلام میں
حدیث میں چھپکلی مارنے کا حکم ہے، لیکن مجھے اس کو مارتے ہوئے ترس آتا ہے، یہاں تک کہ کل میں نے اپنی زبان سے کہدیا کہ مجھے چھپکلی مارتے ہوئے ترس آتا ہے،، کیا اس کی وجہ سے میں گناہگار ہوںگا،، براہ کرم رہنمائی فرمائیں،

1 جوابات

0 ووٹس
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
السلام علیکم!
چھپکلی ایک موذی جانور ہے، یہ گھروں اور جنگلات میں ہوتا ہے ، اس میں زہر بھی ہوتاہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مارنے کا حکم دیا ہے اور اسے ضرر رساں قرار دیا ہے ۔ چنانچہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے چھپکلی کو قتل کردینے کا حکم دیا ہے اور اسے نقصان دہ جانور کہا ہے۔ ایک حدیث میں مزید وضاحت ہے کہ یہ نسل حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہا پر آگ پھونکنے میں شریک تھی۔[2]

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ جس نے چھپکلی کو پہلی چوٹ میں مارا، اسے اتنا ثواب ہے اور جس نے اسے دوسری چوٹ میں مارا اسے اتنا اتنا ثواب ہے یعنی پہلے سے کم اور جس نے اسے تیسری چوٹ میں مارا ، اس کے لئے اتنا اتنا ثواب ہے یعنی دوسری بار سے بھی کم ۔‘‘

اب آتے ہیں اس بات کی طرف جو آپ نے کی ہے کہ چھپکلی مارتے ہوئے ترس آتا ہے تو بھائی اس پر ترس آنا بیکار ہی ہے۔ بالکل ایسے ہی جیسے اگر کوئی کہے کہ جنگ کے وقت دشمن کو قتل کرتے وقت ترس آتا ہے۔ دشمن کو مارتے وقت ترس نہیں آنا چاہیے۔ چھپکلی بھی ایک طرح سے دشمن ہی ہے کہ اگر کسی کھانے وغیرہ میں گر جائے تو اس کے زہر سے موت واقع ہوسکتی ہے۔

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
1 جواب 248 مناظر
عبد الرحمن، انڈیا نے پوچھا اسلام میں 24 مارچ, 2021
+1 ووٹ
1 جواب 233 مناظر
0 ووٹس
0 جوابات 346 مناظر
0 ووٹس
0 جوابات 536 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

726 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

353 صارفین

...