اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
733 مناظر
نے حالات حاضرہ میں

1 جوابات

0 ووٹس
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
این آر او (NRO) یا قومی مفاہمتی فرمان 2007 میں اس وقت پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے جاری کیا تھا جس کے تحت یکم جنوری 1986 سے 12 اکتوبر 1999 کے درمیان سیاسی بنیادوں پر درج ہونے والے مقدمات ختم کردیے گئے تھے جس سے پاکستان میں موجود بہت سے سیاسی افراد نے فائدہ اٹھایا۔ تاہم اس کے دو برس بعد چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اس آرڈیننس کو مفادِ عامہ اور آئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے کالعدم کردیا، جس کی وجہ سے مقدمات دوبارہ کھل گئے تھے۔

اب سوال بنتا ہے کہ کیا این آر او دوبارہ جاری ہو سکتا ہے؟
تو اس کا جواب ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔ عدالت سے کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد این آر او کا قصہ تو نو سال پہلے ختم ہو چکا ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں این آر او ایک سیاسی اصطلاح کے طور پر ہی استعمال ہو سکتا ہے۔عدالت میں چونکہ اس طرح کے آرڈیننس کو امتیازی قرار دیا جا چکا ہے جو ایک نظیر کی صورت میں پاکستان کی قانون کی کتابوں میں موجود ہے تو اس طرح کے قانون یا آرڈیننس کو دوبارہ جاری کرنا بھی بےمعنی ہو گا کیونکہ عدالت گزشتہ فیصلے کی روشنی میں این آر او یا اس طرح کے کسی بھی قانون کو فوراً مسترد کردے گی۔ لہٰذا جب عمران خان یا کوئی اور سیاسی رہنما این آر او کی اصطلاح استعمال کرتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات یا تحقیقات کو ختم کرنا۔ اس کے لیے صدارتی آرڈیننس یا این آر او ہی واحد طریقہ نہیں ہے۔حکومت اگر چاہے تو من پسند افراد کو مقدمات سے نکلنے میں مختلف طریقوں سے مدد دے سکتی ہے۔ مثلاً ریاست ان سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات کی پیروی نہ کرے، ان کی ضمانتوں کی درخواستوں کی مخالفت نہ کرے وغیرہ وغیرہ۔

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
1 جواب 577 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 340 مناظر
+1 ووٹ
1 جواب 2.6ہزار مناظر
0 ووٹس
0 جوابات 623 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 177 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

376 صارفین

...