اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
533 مناظر
نے اردوجواب میں

 

سکائپ کا پرانا ورژن میرے پاس انسٹالڈ ہے ۔سکائپ کی ویب سائٹ سے نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو ڈاؤن لوڈنگ ہوتی ہی نہیں ہے۔گوگل پر تلاش کی تو بہت سارے لنک ملے لیکن کافی پھر سے سکائپ کی سائٹ پر ری ڈائریکٹ کر دیتے ہیں اور پھر وہی ایشو۔
 

2 جوابات

0 ووٹس
نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب

میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا چونکہ یو اے ای میں یہاں کی آئی ایس پیز نے کافی ویب سائٹس اور سروسز بلاک کر رکھی ہیں اس لئے سکائپ کو جب میں نےبھی نارمل طریقے سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کی تو اسی طرح کا مسئلہ سامنے آیا۔
ایک ویب سائٹ ہے http://www.filehippo.com آپ یہاں کوشش کیجئے اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو تو میں طلحہ کے جواب سے اتفاق کرتے ہوئے آپ کو وہی مشورہ دوں گا کہ کوئی اینٹی بلاکنگ سافٹ وئیر استعمال کر کے ڈاؤن لوڈ کیجئے۔
اس عمل کو مزید آسان بنانے کے لئے آپ ہاٹ سپاٹ کی بجائے اس کا بہترین متبادل جو شائد اس سے بھی زیادہ کارآمد ہے فری گیٹ استعمال کیجئے۔فری گیٹ کے بارے میں جاننے کے لئے یہ سوال یہ دیکھئے۔

0 ووٹس
نے
سکائپ کا تازہ ترین ورژن جو وائرس وغیرہ سے بھی پا ک ہو آپ کو سکائپ کی آفیشل ویب سائٹ سے ہی ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیے۔اور ڈاؤن لوڈ نہ ہو پانے کی وجوہات کئی ہو سکتی ہیں۔آپ یہ بتائیے آپ رہتے کہاں ہیں؟
اگر تو مڈل ایسٹ میں ہیں تو انٹر نیٹ کی کئی سروسز بلاک ہونے کی وجہ سے شائد آپ سکائپ ڈاؤن لوڈ نہ کر پا رہے ہوں گے۔
ایساکیجئے ہاٹ سپاٹ شیلڈ یا اس طرح کا کوئی دوسرا سافٹ وئیر استعمال کرتے ہوئے ڈاؤن لوڈ کیجئے،مجھے امید ہے کہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

متعلقہ سوالات

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

360 صارفین

...