اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
350 مناظر
نے اردوجواب میں
نے دوبارہ غیر مقفل کیا گیا

 

کیامیں اپنے لیپ ٹاپ کوویب سروربناسکتاہوں؟تفصیلی معلومات چاہیے۔
 
Core 2 Dou 2.0 Ghz
RAM 2 GB
HD 120 GB
DSL PTCL 2 MB

1 جوابات

+1 ووٹ
نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب

 

جی ہاں۔
یہ ممکن ہے اور  جو سسٹم کی تفصیلات آپ نے لکھی ہیں وہ ہر لحاظ سے  کافی ہیں اگر کہیں مسئلے کا اندیشہ ہے تو وہ آپ کے ڈی ایس ایل کنکشن میں ہے۔
ہم کوشش کرتے ہیں کہ ویب سرور بنانے سے متعلق مفید اور قابل عمل طریقہ کار یہاں بیان کریں۔
 
پہلے یہ دیکھیں کہ ویب سرور کیا ہے؟
ویب سرور ایک سافٹ وئیر ہے جو کمپیوٹر پر وقت ہر وقت چلتا رہتا ہے اور دوسرے کمپیوٹرز کو اس قابل بناتا ہے کہ اس کمپیوٹر سے ڈیٹا اور فائلز ڈاؤن لوڈ کر سکیں۔
ابھی آپ جو یہ ٹیکسٹ پڑھ رہے ہیں یہ ایک ویب سرور پر موجود ہے جس پر اردو جواب کو ہوسٹ کیا گیا ہے۔
دوسرا سوال آپ گھرویب سرور کیوں بنانا چاہتے ہیں؟
بعض لوگ اس لیے گھر ویب سرور بنانے کی خواہش رکھتے ہیں تا کہ وہ میوزک اور ڈیجیٹل ڈیٹا گھر کے دوسرے افراد اور دفتر کے احباب کے ساتھ شئیر کر سکیں۔
دوسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ اپنی مشین کو لوکل ویب سرور بنا کر کچھ اپلیکیشنز جیسے پی ایچ پی مائی ایس کیوایل وغیرہ کو ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں یا ان کو سیکھنے اور پریکٹس کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
آپ تھوڑی سی محنت کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں لیکن یہ یاد رکھیے کہ کمپوٹر کو ویب سرور بنانا خطرے سے خالی نہیں۔۔یقین دہانی کر لیجئے کہ آپ کے سسٹم پر تازہ ترین پیچز اور سکیورٹی اپ ڈیٹس انسٹال ہیں ،ایسا ہے تو آگے بڑھیئے۔۔
ویب سرور کے لیے کیا درکار ہے؟
ونڈوز پر چلنے والا کمپیوٹر۔
بلا تعطل چلنے والا انٹر نیٹ کنکشن۔
گھریلو ویب سرور کا سیٹ اپ:
اس بات سے قطع نظر کہ آپ کئی مختلف ویب سرور سافٹ وئیر استعمال کر سکتے ہیں اور الگ الگ طریقے ہوں گے ان کو انسٹال کرنے کے، ہم اپنی توجہ ایک پر ہی مرکوز رکھیں گے جس کو انسٹال کرنا پکی ہوئی کھیر کھانے کے مترادف ہے۔
XAMPP ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کلک کریں۔اس کو انسٹال کرنا بہت آسان ہے۔اس کو انسٹال کرنے سے درج ذیل سافٹ وئیرز آپ کے سسٹم پر انسٹال ہو جائیں گے۔
Apache 2.2.21
MySQL 5.5.16
PHP 5.3.8
phpMyAdmin 3.4.5
FileZilla FTP Server 0.9.39
Tomcat 7.0.21 (with mod_proxy_ajp as connector)
مزید راہنمائی اور مدد کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں:
ساری ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم فرض کر رہے ہیں کہ آپ نے نہ صرف درج بالا ویب سرور سافٹ وئیر انسٹال کر لیا ہے بلکہ ویڈیو مییں دی گئی ہدایات کے مطابق اس کا استعمال بھی سیکھ لیا ہے۔اگر آپ کی ضرورت صرف مخلف پروگرامز کو لوکل سرور پر پرکھنا،سیکھنا اور مشق کرنا ہے تو آپ کو اس سے آگے بڑھنے کی ضرورت نہیں لیکن اگر آپ میوزک اور دوسرا ڈیٹا وغیرہ اپنے دوستوں کےسا تھ شئیر کرنے کے خواہاں ہیں تو اس مقصد کے لیے تھوڑی محنت اور کرنا پڑے گی۔
ویڈیوسے یہ بھی جان گئے ہوں گے کہ کس طرح آپ اپنا آئی پی آیڈرس جان سکتے ہیں اور آپ کے دوست اس آئی پی کے ذریعے آپ کے ویب سرور تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔آئی ایڈرس کے ذریعے رسائی کچھ مشکل ہے کیونکہ اس کو یاد رکھنا اور بار بار لکھنا مشکل عمل ہے اس کو سہل بنانے کے لیے اسے ڈومین نیم اسائن کرنا پڑے گا جس کے بعد اسے بک مارک کرنا اور لکھنا آسان ہو جائے گا
گھرلیوں ویب سرور کو ڈمین کیسے اسائن کیا جائے؟
یہ اس لیے بھی فائدہ مند ہے کہ اگر آپ کے سسٹم کا آئی پی ڈائینامک یعنی متحرک ہے جو بار بار بدل جاتا ہے اس کاحل یہی ہے کہ ڈومین اسائن کیا جائے۔آپ اپنا ویب پیج بنانا چاہتے ہیں یا بلاگ شروع کر رہے ہیں اسے میں بھی ڈومین اسائن کرنا بہت مفید رہے گا۔
ڈومین اسائن کرنے کے لیےhttp://dyn.com/dns پر جائیں،رجسٹر ہو کر دی گئی ہدایات کی روشنی میں ڈومین اسائن کر لیں۔
اس پر تفصیل سے بات کرنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اگر آپ سسٹم کو  سمجھتے ہیں تو آسانی سے اکاؤنٹ بنا کر سیٹنگ کر سکتے ہیں اور اگر نہیں تو مشورہ یہی ہے کہ اپنے سسٹم کے ساتھ اس طرح مت کھیلیں۔
ہم فرض کر رہے ہیں کہ آپ نے درج بالا ویب سائٹ پر جا کر ڈومین اسائن کر لیا ہے۔اگر ہر دفعہ آپ کا ڈومین بدل جاتا ہے یعنی متحرک ڈومین ہے تو لازم ہے کہ DynDNS کو اس کا پتہ ہو۔ اس کا حل دو طرح کر سکتے ہیں۔ایک حل تو آپ کا راؤٹر ہے لیکن اگر آپ ڈائریکٹ انٹر نیٹ کے ساتھ منسلک ہیں تو http://dyn.com/dns ڈاؤن لوڈ کیجئےاور انسٹال کر لیجئے۔
امید ہے 
 
کہ آپ ویب سرور بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔۔اگر شروع میں کچھ دشوری ہو بھی تو حوصلہ رکھئے اور پھر سے کوشش کیجئے،یقینا کامیابی ملے گی۔
اگر آپ سمجھتے ہیں یہ جواب آپ کے لیے مددگار ثابت ہوا ہے تو بک مارک آپشن کا استعمال کر کے احباب کے ساتھ ضرور شئیر کیجئے۔
 
والسلام

 

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

377 صارفین

...