اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
404 مناظر
نے اردوجواب میں
ہم انسان دنیا میں رہ رہے ہیں،جس جہاں سے آئے اسے بھول چکے اور جہاں جانا ہے اسے دانستہ بھلا دیا۔یہاں ہماراتعلق صرف دنیا سے ہے۔وہ کونسی حالتیں ہیں جن میں انسان کا تعلق دو دو جہانوں سے نظر آتا ہے۔

2 جوابات

+1 ووٹ
نے

 

دلچسپ سوال ہے۔
جب بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے اور جب آدمی قبر کے اندر ہوتا ہے۔
0 ووٹس
(6.1ہزار پوائنٹس) نے

ہمیں اس دنیا میں رہتے ہوئے اسی دنیا کا اس قدر خیال اس لیے رہتا ہے کیونکہ ہمارا جسم اسی دنیا کی فریکوئنسی ہی پکڑتا ہے (اسی دنیا کا جو ہے)
دوسرے جہان سے رابطے کا ذریعہ روح ہے ۔
گمنام صاحب نے خوب کہا کہ "ماں کے پیٹ اور قبر میں"
کیونکہ وہاں روح کا غلبہ ہوتا ہے

بالکل اسی طرح اگر ریاضت کے ذریعے جسم پر روح کا غلبہ قائم کر دیا جائے تو ایک تیر سے دو شکار ہو سکتے ہیں
اسی دنیا میں رہتے ہوئے ایک ہی وقت میں دونوں جہانوں سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے

اولیاء اللہ اس کی زندہ مثال ہیں

اور مزے کی بات یہ کہ اس صورت میں (یعنی روح کے غلبے کی صورت میں) بندہ اس دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد بھی دنیا سے رابطہ رکھ سکتا ہے بالکل اسی طرح جیسے وہ دنیا میں رہتے ہوئے دوسرے جہان میں رکھتا تھا

حضرت سلطان باہو رحمتہ اللہ علیہ نے کیا خوب فرمایا ہے

"نام فقیر تنہاں دا باہو ، قبر جنہاں دی جیوے ہو"

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
5 جوابات 1.2ہزار مناظر
+1 ووٹ
1 جواب 180 مناظر
0 ووٹس
0 جوابات 303 مناظر
+1 ووٹ
1 جواب 2.0ہزار مناظر
0 ووٹس
1 جواب 569 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

737 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

486 صارفین

...