اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
391 مناظر
نے قانونی مسائل میں
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
اسلام کے حوالے سے پوچھ رہے ہیں یا کسی ملک کے قانون سے حوالے سے ؟

1 جوابات

+1 ووٹ
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
آپ کے سوال کے دو جوابات ہوسکتے ہیں مختلف تناظر میں۔

1۔ اسلام کی روشنی میں:۔
اسلام کسی کو بھی حق نہیں دیتا کہ وہ اللہ کے دین میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی کرے۔ جو دین اللہ نے اپنے آخری نبی محمدﷺ پر اتارا ہے وہی مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اس لیے اسلامی احکامات کی روشنی میں کوئی بھی شخص کسی بھی وارث کو حق وراثت سے محروم نہیں کرسکتا۔ کیونکہ وارث اللہ کی طرف سے مقرر کیے گئے ہیں اور ان میں ردو بدل نہیں ہوسکتا۔ مزید یہ کہ اللہ تعالیٰ نے قطع تعلقی کو حرام قرار دیا ہے۔
ہاں اسلام میں صرف ایک ہی صورت میں کوئی حق وراثت سے محروم ہوتا ہے وہ اس صورت میں کہ اگر کوئی شخص اسلام سے منحرف ہوجائے تو وہ ہر طرح کے تعلق اور وراثت سے خودبخود محروم ہوجاتا ہے۔ اور یاد رہے کہ  اسلام سے منحرف ہونے والا شخص اسلامی اصطلاح میں مرتد کہلاتا ہے اور اسلامی احکامات کے مطابق واجب القتل ہے۔

2۔ آئین پاکستان کی روشنی میں:۔
آئین پاکستان کی روشنی میں ہر پاکستانی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے کسی بھی وارث کو بوجہ نافرمانی یا دیگر کسی جائز وجہ سے حق وراثت سے محروم کرسکتا ہے اور اس سے لاتعلقی کا اعلان کرسکتا ہے۔ جس کے لیے اسے باقاعدہ بیان حلفی دینا پڑتا ہے اور قومی اخبارات میں اشتہار بھی دینا ہوتا ہے۔
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
بہت خوب تجمل بھائی
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
شکراً زبیر بھیا

متعلقہ سوالات

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

376 صارفین

...