اردو جواب پر خوش آمدید

+2 ووٹس
1.7ہزار مناظر
نے اردوجواب میں
یہ بتایں کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں اور جب کر ہی لیتے ہیں تو خوش کیوں نہیں رہتے؟
نے
یار خوش رہنے کا دارو مدار شادی کرنے یا نہ کرنے پر نہیں ہوتا

2 جوابات

+3 ووٹس
(2.0ہزار پوائنٹس) نے
نے مدون
 
بہترین جواب
شادی کرنے کی پہلی وجہ تو  خود کو حرام کی زندگی سے بچا کر حلال، طیب اور پاکیزہ طریقے سے نسلِ انسانی کی افزائش اور بقا کا  حصول ہوتا ہے ۔ اور دوسری وجہ سنت کی  ادئیگی کی نیت  بھی ہے۔

جہاں تک خوش نہ رہنے کی بات ہے تو جیسا کہ اوپرکےجواب میں بھی کہا گیا کہ شادی کے بعد ذمہ داریوں میں اضافہ اور آمدن کے ذرائع محدود ہونے کی وجہ سے طلب و رسد کا توازن بگڑنے سے بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں ، لیکن بہرحال یہ کوئی کلیہ نہیں کہ ہر شادی شدہ شخص ہی ناخوش ہوتا ہے۔ اگر ہم قناعت اور توکل کرنا سیکھ لیں تو بہت سے مسائل ہونے سے پہلے ہی ختم ہوجاتے ہیں۔
(320 پوائنٹس) نے
اردوجواب پر فعال رہتے ہوئے جواب دینے پر ہم آپ کے مشکور ہیں۔
(1.7ہزار پوائنٹس) نے
مرحبا :):)
اردو جواب کا حصہ بن کر ہم دلی خوشی محسوس کررہے ہیں الحمدللہ۔
(890 پوائنٹس) نے
بہت خوب بینا جی  ! صرف اتنا اضافہ کرنا چاہوں گا کہ "شادی" فارسی کا لفظ ہے جس کے معنی    "خوشی " کے ہیں۔
+2 ووٹس
نے
شادی خانہ آبادی کہلاتی ہے۔شادی کا بنیادی مقصد اپنی نسل کو جاری رکھنا ہے۔چونکہ شادی ذمہ داریوں میں اضافہ کر دیتی ہے اور جب ذمہ داریوں کو انسان احسن طریقے سے پورا نہیں کر پاتا تو شائد کچھ دیر کے لیے خوش رہنا بھول جاتا ہوں لیکن خوش رہنے یا نہ رہنے کا تعلق صرف شادی سے نہیں جوڑا جا سکتا۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

739 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

517 صارفین

...