اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
13.3ہزار مناظر
نے کمپیوٹر اور انٹر نیٹ میں
فیس بک سے ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنے کا طریقہ بتائیں۔

2 جوابات

+1 ووٹ
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
نے مدون
فیس بک سے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کا سادہ اور آسان طریقہ تو یہ ہے کہ آپ درج ذیل ویب سائٹ پر جا کر فیس بک ویڈیو کا لنک کاپی کر کے پیسٹ کریں اور ڈاؤن لوڈکر لیں۔ مزید سہولت چاہتے ہیں تو ان کی گوگل کروم کے لئے موجود ایکس ٹینشن انسٹال کر لیں اور فیس بک  سے ڈائریکٹ ڈاؤن لوڈ کر لیا کریں۔
https://en.savefrom.net
+1 ووٹ
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
نے مدون
ایک طریقہ تو زبیر صاحب نے بتا دیا ہے لیکن اگر آپ کسی دوسری ویب سائٹ کو استعمال نہیں کرنا چاہتے ہیں اور نہ کوئی ایڈ آن استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ یہ کام ویسے بھی سرانجام دے سکتے ہیں۔
اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جس ویڈیو کو آپ نے ڈاؤنلوڈ کرنا ہے تو اس کا ربط کاپی کریں اور نیا ٹیب اوپن کرکے ایڈریس بار میں پیسٹ کریں اور انٹر دبانے سے پہلے اس ایڈریس میں www ڈیلیٹ کرکے m لکھ دیں۔ مثلاً ویڈیو کا ربط https://www.facebook.com/abcd تھا  تو اسے تبدیل کرنے کے بعد یہ https://m.facebook.com/abcd ہوجائے گا۔ اب انٹر دبادیں۔ صفحہ کھلنے پر ویڈیو پر کلک کرکے ویڈیو کو چلائیں اور جیسے ہی ویڈیو  چلے تو ویڈیو کے اوپر ماؤس سے دایاں بٹن دبائیں (Right Click) کریں۔ کھلنے والے مینو سے Save video as کی آپشن کو منتخب کریں اور ویڈیو کو کمپیوٹر میں جہاں چاہیں محفوظ (Save) کرلیں۔

اپڈیٹ:
فی الوقت گوگل کروم میں یہ طریقہ کام نہیں کررہا۔ اس کے لیے آپ فائرفاکس استعمال کرسکتے ہیں۔ فائر فاکس میں یہ بالکل درست کام کرتا ہے۔

نوٹ:  اگر آپ انٹرنیٹ زونگ کا استعمال کررہے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ کے پاس لنک نہ کھلے تو اس صورت میں URL میں "m" کی جگہ "mobile" لکھیں۔ یعنی https://mobile.facebook.com/abcd
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
ویری گڈ، میں یہ جانتا تھا لیکن جواب دینے سےپہلے جب گوگل کروم میں کوشش کی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تو بدقسمتی سے ڈاؤن لوڈلنک نہیں آ رہا تھا اس لئے درج بالا طریقہ پوسٹ کیا
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
آپ کی بات درست ہے ۔ اب یہ طریقہ گوگل کروم میں کام نہیں کررہا۔ :(
البتہ فائرفاکس میں بالکل ٹھیک کام کررہا ہے۔

متعلقہ سوالات

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

360 صارفین

...