اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
955 مناظر
نے صحت میں

ہمارے لئے پانی کیوں اتنی اہمیت کا حامل ہے ؟

1 جوابات

+1 ووٹ
(1.1ہزار پوائنٹس) نے

انسان کے جسم کا 60فی صد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ہمارا دماغ 73فی صد پانی پر مشتمل ہے۔اس سے بخوبی اندازا لگایا جا سکتا ہے کہ پانی کیوں ضروری ہے۔

پانی ہمارے جسم کا درجہ حرارت بھی نارمل رکھتا ہے۔اور اس کو ایک خاص رینج کے اندر رکھتا ہے۔پانی کچھ اہم اغضاکو رگڑ سے بچاتاہے۔

قصہ مختصر،پانی ہے تو زندگی ہے۔

نے
اچھا جواب دیا
(1.1ہزار پوائنٹس) نے
@گمنام حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ
(890 پوائنٹس) نے
شکریہ @محمد یاسر کمال   بھائی
آپ کے جواب سے کلی طور پر متفق رہتے ہوئے ،عرض کرنا چاہوں گا کہ میں نے اس سوال کا جواب دینے کے لیے خود کو ذہنی طور پر آمادہ کر رکھا تھا اور اس سلسلے میں ایک مبہم سا خاکہ بھی ذہن میں تھالیکن صحت نے ساتھ نہ دیا۔میری خواہش ہے کہ آپ کے جواب میں مندرجہ ذیل اضافہ کروں۔
انسانی جسم میں آکسیجن کے بعد سب سے اہم ضرورت پانی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ آکسیجن کی غیر موجودگی میں انسان چند منٹ سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتا جبکہ پانی کے بغیر چند دن۔انسانی جسم میں پانی کی مقدار دو تہائی ہونی چاہیئے۔جبکہ اس مقدار سے کم پانی کی موجودگی صحت کے مختلف مسائل پیدا کرتی ہے۔
کرہء ارض پر 1/3 ایک تہائی خشکی جبکہ 2/3 دو تہائی پانی موجود ہے۔البتہ تمام پانی انسانی استعمال کے لئے مفید نہیں ہے،البتہ اسے مختلف طریقوں سے پینے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ان طریقوں میں سب سے محفوظ طریقہ "آر۔او" پلانٹنس ہیں  ۔اس طریقے میں بھاری پانی کو  بہت زیادہ دباؤ کے ساتھ  "مین برین" (بہت باریک مسام والے جھلی نما  فلٹر) سے گزارا جاتا ہے۔ اس طرح پانی میں موجود  بیکٹیریا (جرثومے) اور اضافی معدنیات نکل جاتی ہیں اور پانی پینے کے قابل  بن جاتا ہے۔اس عمل میں بیکٹیریا کو دوبارہ پیدا ہونے سے روکنےاور الکلائن کی مقدار کو متوازن اور حفظانِ صحت کے مطابق بنانے کے لئے چند کیمیکلز بھی ملائے جاتے ہیں۔
یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ کرہء ارض پر موجود پانی کم وبیش آلودہ  یا معدنیات کے لحاظ سے انسانی صحت کے لئے متوازن نہیں ہوتا اور بغیر صاف کئے انسانی صحت کے لئے محفوظ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ عالمی ادارہء صحت کے مطابق پینے کے پانی میں مندرجہ ذیل خصوصیات کا ہونا ضروری ہے۔
ٹی ڈی ایس ۔۔۔۔۔۔ 110 سے 300 تک      (یعنی پانی کے دس لاکھ ذرات میں معدنیات کی مقدار )
کلورین  ۔۔۔۔۔۔  1 سے 2 تک             (یعنی پانی کے دس لاکھ ذرات میں کلورین کی مقدار)
پی ایچ ۔۔۔۔۔۔ 7 سے 8 تک    (یعنی پانی کے دس لاکھ ذرات میں الکلائن کی مقدار)
ایک صحت مند انسان کو ایک دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی پینا چاہیئے۔مناسب مقدار میں پانی پینے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
1۔ پانی کی مطلوبہ مقدار پینے سے انسانی جلد صحت مند رہتی ہی۔
2۔پانی انسانی جسم سے نقصان دہ مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔
3۔پانی انسانی نظامِ ہضم میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
4۔پانی کی مناسب مقدار بلڈ پریشر کو متوازن رکھتی ہے۔
5۔ پانی کی   ضروری مقدار دل کے امراض سے بچاتی ہے۔
6۔ جسم اور دماغ میں پانی کی مطلوبہ مقدار اچھی صحت کی ضامن ہے۔
                                (تحریر  : عمراعظم)

ٹی ڈی ایس : ٹوٹل ڈیزالو سالِڈز ( یعنی پانی میں حل شدہ معدنیات کی مقدار)

متعلقہ سوالات

+1 ووٹ
0 جوابات 263 مناظر
0 ووٹس
0 جوابات 222 مناظر
گمنام نے پوچھا اردو زبان میں 12 دسمبر, 2022
0 ووٹس
0 جوابات 34 مناظر
ایم نے پوچھا صحت میں 27 جولائی
0 ووٹس
1 جواب 397 مناظر
بینا نقشبندی (2.0ہزار پوائنٹس) نے پوچھا صحت میں 9 مئی, 2014

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

737 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

486 صارفین

...