اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
1.2ہزار مناظر

2 جوابات

0 ووٹس
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
ایچ ٹی ایم ایل (HTML) ایک ویب ڈیزائن کے لیے استعمال ہونے والی پرانی لینگوئجز میں سے ایک ہے۔ اس میں ٹیگز ہوتے ہیں جن کی مدد سے آپ انہیں استعمال کرتے ہوئے ایک ویب سائٹ ڈیزائن کرسکتے ہیں۔
ایچ ٹی ایم ایل کے چند ٹیگز درج ذیل ہیں۔
ایچ ٹی ایم ایل ٹیگ، ہیڈر ٹیگ، ٹائٹل ٹیگ، میٹا ٹیگ، باڈی ٹیگ، فوٹر ٹیگ، پیرا ٹیگ، ٹیبل ٹیگ، لائن بریک ٹیگ، کمنٹ ٹیگ، پکچر ٹیگ، وغیرہ۔

ان ٹیگز کو استعمال کرتے ہوئے آپ نہایت آسانی سے ایک ویب سائٹ ڈیزائن کرسکتے ہیں۔
+3 ووٹس
(360 پوائنٹس) نے
ایچ ٹی ایم ایل(HTML)ہائپر ٹیکسٹ مارک اَپ لینگویج (Hyper Text Markup Language) کا مخفف ہے۔ یہ ایک مارک اَپ لینگویج ہے جو کسی ویب سائٹ کا ڈھانچہ بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کی تعریف سمجھنے کے لیے ہمیں پہلے کچھ الفاظ کو سمجھنا ہوگا۔

ہائپر ٹیکسٹ (Hyper Text):
    سکرینوں، جیسا کہ موبائل سکرین، کمپیوٹر سکرین وغیرہ پر نظر آنے والا  ایسا متن (Text) جس میں دوسرے پیجز کے لنک ہوں، ہائپر ٹیکسٹ کہلاتا ہے۔

مارک اَپ (Markup):
  مارک اَپ سے مراد ہے 'نشان زدہ کرنا'۔

اب آتے ہیں اس سوال کی طرف کہ ایچ ٹی ایم ایل کو ہائپر ٹیکسٹ مارک اَپ لینگویج کیوں کہا جاتا ہے اور کیسے یہ ایک ویب سائٹ بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔
اس کے نام سے ظاہر ہے کہ یہ ایسےمتن (Text)پر مشتمل ہوتی ہے جس میں لنکس ہوتے ہیں جیسا کہ آپ نے ویب سائٹس کا متن دیکھا ہی ہوگا۔ایچ ٹی ایم ایل مخصوص ٹیگز کے ذریعے اس متن کو متعلقہ طریقے سے دکھانے کےلیےنشان زدہ کرتی ہے۔
مثال کے طور پر اگر آپ ایک ویب سائٹ بنا رہے ہیں اور اس میں ایک پیراگراف دکھانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے آپ پیراگراف کا مخصوص ٹیگ "<p>" استعمال کرتے ہوئے پیراگراف لکھیں گے۔ اس طرح آپ نے "<p>" ٹیگ کے ذریعے اپنے پیراگراف کو نشان ذدہ کردیا۔ مطلب کمپیوٹر کے سمجھنے کے لیے نشان دہی کردی کہ یہ ایک پیراگراف ہے۔ اسی طرح ایک تصویر دکھانے کے لیے آپ "<img>" ٹیگ کا استعمال کرتے ہیں۔ ہر چیز کے لیے علیحدہ قسم کا ٹیگ استعمال ہوتا ہے جنہیں یاد رکھنا نہایت آسان ہے۔
ایچ ٹی ایم ایل کا مرکزی مقصد صرف اور صرف ایک ویب سائٹ میں استعمال ہونے والے متن کو صحیح طریقے سے لگانا ہوتا ہے۔ ویب سائٹ کی ڈیزائننگ کا کام ایک اور لینگویج کے ذریعے کیا جاتا ہے جسے سی ایس ایس "CSS" کہتے ہیں۔

میرے  خیال سے اتنی وضاحت کافی ہے۔ اگر آپ اُردو زبان میں بہترین طریقے سے ویب سائٹ بنانا اور پروگرامنگ سیکھنا چاہتے ہیں تو میرے یوٹیوب چینل "Fulltime Coding" پر جائیں، سبسکرائب کریں اور فائدہ حاصل کریں۔

اگر آپ کو میرا جواب پسند آیا ہے تو براہِ مہربانی پسندیدہ کا بٹن دبا دیں۔
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
خواجہ حیدر صاحب ،
اردو جواب پر خوش آمدید ۔
امید ہے آپ اسی طرح دوسروں کی مدد کرتے رہیں گے۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

739 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

517 صارفین

...