اردو جواب پر خوش آمدید

+2 ووٹس
1.0ہزار مناظر

1 جوابات

+2 ووٹس
(1.7ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب
جی بالکل، اس میں کوئی مضائقہ نہیں بس اگر بات چیت ایک حد تک رہ کر کی جائے ورنہ زیادہ وقت ساتھ گزارنےسے بھی ایک دوسرے کی خامیوں پر نظر پڑھنے لگے گی اور یہ  جوڑے کی آئندہ شادی شدہ زندگی کے لئے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے۔ کیونکہ ہوسکتا ہے ایک انسان  میں سے بہت سی خامیاں جو دور رہ کر بری لگیں، شادی کے بعد ساتھ رہنے سے آپ کو وہ نا گوار نہ گزریں یا آپ کا ہمراہی اسے شادی کے بعد خود ہی درست کرلے پر اگرچہ  شادی سے پہلے آپ کو ان باتوں اور عادتوں کا اندازا ہو چکا ہوگا تو وہ شخص اسے بہتر کرنے کا سوچے گا بھی تو دوسری سوچ یہ ہوگی کہ چلو اب تو میرے جیون ساتھی کو پتا ہی ہے۔۔۔ تو کیا فائدہ۔

جی، پر تھوڑی بہت understanding ہونے سے دونوں ہی کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس لڑکی کو اپنے  ہونے والے شوہر،نئے گھر اور گھروالوں کی پسند، ماحول کا اندازا ہوجاتا ہے جسے اسے اپنے سسرال کے رنگ میں رنگنے میں اتنی مشکل نہیں ہوتی،اس لڑکی کی گھبراہٹ اور ڈر کم ہوجاتا ہے۔ دوسری طرف لڑکے کی بات کی جائے تو اسے بھی پتا ہوتا ہے کہ اس کی شادی جس لڑکی سے ہورہی ہے اس کی پسند نا پسند، اور اسے سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے کیونکہ ایک دوستی کا رشتہ بن جاتا ہے۔ اور محبت تو حقیقتا  نکاح کے بعد ہی ہوتی ہے۔
(2.0ہزار پوائنٹس) نے
واہ انعم، بہترین جواب دیا ماشاءاللہ۔
(890 پوائنٹس) نے
بہت خوب انعم ۔۔۔۔ اس سوال کا ایک پہلو یہ بھی تھا کہ اگر آئندہ کی ازواجی زندگی کے بارے میں ترجیحات اور منصوبہ بندی پر بھی اتفاق رائے قائم ہو جائے تو ازدواجی زندگی کی ابتدا بہتر انداز میں کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ سوالات

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

739 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

517 صارفین

...