اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
334 مناظر
نے اردوجواب میں

 

"امريکي ايوان نمائندگان ميں بلوچستان کو حق خود اراديت سے متعلق قرار داد پيش کردي گئي ہے، جس ميں کہا گيا ہے کہ بلوچ عوام کو اپنے لئے آزاد ملک کا حق حاصل ہے. امريکي ايوان نمائندگان ميں رکن کانگريس ڈينا روہرا باکر نے بلوچستان کو حق خود اراديت سے متعلق قرار داد پيش کي ہے. قرار داد کے متن ميں کہا گيا ہے کہ بلوچ عوام کو اپنے لئے آزاد ملک کا حق حاصل ہے، بلوچوں کو پاکستان ميں سياسي اور نسلي امتياز کا سامنا ہے اور انہيں ماورائے عدالت قتل کيا جارہا ہے. قرار داد ميں مزيد کہا گيا ہے کہ بلوچستان اس وقت ايران، افغانستان اور پاکستان ميں تقسيم ہے. قرار داد ميں مو?قف اختيار کيا گيا ہے کہ پاکستان ميں بلوچ عوام پر ظلم کيا جارہا ہے اور امريکا بلوچ عوام پر ظلم کرنے والوں کو ہي اسلحہ اور امداد فراہم کررہا ہے."
جنگ نیوز
 
کیا یہ خبر رونگٹھے کھڑے کر دینے والی نہیں ہے؟
آگے بڑھیے اور بتائیے کہ ہمارا ان حالات میں رد عمل کیا ہونا چاہیے۔۔اگر ہم سوئے رہے تو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔۔
 

2 جوابات

0 ووٹس
نے

 

واقعی یہ خبر ہلا دینے والی ہے۔۔۔
ہمارا لائحہ عمل یہ ہونا چاہیے کہ ہر سطح پر اس کی مذمت کرنی چاہیے۔۔ہر اس پلیٹ فارم پر جہاں تک ہماری رسائی ہے اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہییے۔۔فیس بک ٹوئیٹر وغیرہ پر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور دنیا کو دکھانا چاہیے کہ ہم ایک ہے۔۔
اس کو فیس بک پر شیئر کر کے میں اپنی کوشش کر رہا ہوں۔۔
0 ووٹس
نے
اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ بیرونی طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں دن رات کوشاں ہیں اور خاص طور پر تو بلوچستان میں جو شر انگیزی اور فسادات برپا کیے جا رہے ہیں انہیں دیکھ کر تو کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ اس سوال سے قبل بھی بلوچستان کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں میں نے کہاتھا کہ ہمیں اپنی سوچ ،اپنے وژن کو تبدیل کرنا ہو گا ۔بلوچستان جو کہ باقی صوبو ں کی طرح پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے۔ اسے کسی صورت اغیار کے ہاتھوں میں نہیں جانے دیا جائے گا۔ اس کےلیے عالمی سطح پرہماری حکومت کو اپنی پالیسی واضح کرنی ہوگی ۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

360 صارفین

...