اگر یہ سب خود بخود ہوتا ہے (یعنی اس میں آپ کے دوست کی سوچوں کو عمل دخل نہیں ہے) تو بے فکر رہیے یہ سب فطری ہے، اور خودکار نظام کے تحت ہوتا ہے۔۔۔۔
لیکن اگر اس کا تواتر اور تسلسل آپ کے دوست کیلئے تشویش کا باعث ہے تو
ان کیلئے مشورہ ہے کہ گرم اور مرغن خوراک سے جتنا ہو سکے پرہیز کریں۔۔۔ یہ بھی نہیں کہ بالکل چھوڑ دیں ، بس یہ ہے کہ ان کا استعمال بتدریج کم کر دیں۔۔۔
دھنیا کا استعمال اس سلسلے میں بے حد مفید ہے ، یہ انسانی جسم کی حرارتِ غریزی کو اعتدال پر لاتا ہے۔۔۔
اس کے علاوہ میرا ایک ذاتی آزمودہ اکسیر نسخہ ہے وہ پیش ہے
آپ کے دوست کو چاہیے کہ رات کو سوتے وقت اپنے پیٹ پر انگلی سے علامتی طور پر "عمر" اس طرح لکھے کہ حرف "میم" کی گولائی ناف کی گولائی کو محیط کر لے۔۔۔۔
(اس بات کا تو سب کو ہی معلوم ہے کہ شیطان حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام ِ نامی سے کس قدر ڈرتا ہے)
۔۔۔۔ بس اسی ترکیب کو آزمائیے۔۔۔ اور پریشانی سے نجات پائیے