اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
273 مناظر
نے اردوجواب میں

 

کل ہی 16 جی بی کی نئی یو ایس بی فلیش ڈرائیو خریدی اور ایک بار فارمیٹ کی ۔دوبارہ لگانے پر فلیش ڈرائیو ظاہر تو ہو جاتی ہے لیکن کھلتی نہیں ارو نہ ہی فارمیٹ ہوتی ہے۔UNKnown Space کا ایرر آ رہا ہے۔
کیسے یہ ایرر فکس کروں ،کہیں میری فلیش ڈرائیو ناکارہ تو نہیں ہو گئی؟

1 جوابات

0 ووٹس
نے
آپ کی فلیش ڈرائیو خراب نہیں ہو گی ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ نئی چیز خراب نکلے ،اگر ایسا ہے بھی تو آپ آسانی سے اسے بدل سکتے ہیں۔
آپ کے سوال سے جہاں تک میں سمجھا ہوں،فلیش ڈرائیو کی پارٹیشن اڑ گئی ہے۔فارمیٹ نہ ہونا بھی یہی ظاہر کرتا ہے۔آپ ایک کام کیجئے فلیش ڈرائیو کی دوبارہ سے پارٹیشن بنا لیجئے۔
ونڈوز استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو کچھ اور کرنے کی ضرورت نہیں بس کنٹرول پینل کھولئے،
ایڈمنسٹریٹر ٹول پر کلک کیجئے پھر کمپیوٹر مینجمنٹ اور پھر ڈسک مینجمنٹ پر کلک کیجئے۔
یہاں آپ کو ہارڈ ڈرائیو کے ساتھ ساتھ فلیش ڈرائیو بھی نظر آئے گی ،بس نئی پارٹیشن کیجئے اور فارمیٹ کرنے کے بعد آپ کی فلیش ڈرائیو ٹھیک ہو جائے گی۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

376 صارفین

...