اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
545 مناظر
نے کمپیوٹر اور انٹر نیٹ میں
What is the difference between a cloud and a server  in urdu
کلاؤڈ اور سرور میں کیا فرق ہوتا ہے ؟ ہو سکے تو تھوڑا تفصیل سے جواب دیجئے۔

1 جوابات

0 ووٹس
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب
کلاؤڈ سرور (Cloud Server)
کلاؤڈ سرور بنیادی طور پر ایک مصنوعی پرائیویٹ سرور (Virtual Private Server - VPS) ہے جو کہ اصل سرور کی طرز پر کنٹرول مہیا کرتے ہوئے مختلف درجات کی کارکردگی اور سیکیورٹی کے لیے بنایا جاتا ہے۔ کلاؤڈ سرور ایک ڈیڈیکیٹڈ سرور (Dedicated Server)کا کچھ حصہ بھی ہوسکتا ہے اور دو سے زائد سرور بھی استعمال کرسکتا ہے۔ کلاؤڈ سرور کی دیکھ بھال ہوسٹنگ پرووائیڈر کمپنی کرتی ہے۔ اس میں آپ کو دوسرے کسٹمرز کے ساتھ ہارڈوئیر وغیرہ شیئر کرنے کا فائدہ ہوتا ہے اور آپ صرف اتنا ہی بل ادا کرتے ہیں جتنا آپ سرور کے ریسورسز کو استعمال کرتے ہیں۔ یعنی اگر اصل سرور کی ہارڈ 1TB اور ریم 16GB ہے لیکن آپ اصل میں صرف 10GB ہارڈ اور 1GB ریم استعمال کرتے ہیں تو آپ صرف 10GB ہارڈ اور 1GB ریم کی ہی ادائیگی کریں گے۔ اسی طرح دوسری ہارڈوئیرز بھی ہوتی ہیں۔ اس طرح آپ کی جیب پر پورے سرور کا بوجھ نہیں پڑتا۔
دوسرا یہ کہ کلاؤڈ سرور استعمال کرتے ہوئے اگر آپ کی ضروریات بڑھ جائیں یا کم ہوجائیں تو آپ صرف چند ایک کلک کی مدد سے اپنے ریسورسز کو کم یا زیادہ کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ کا بل کم یا زیادہ ہوجائے گا۔ مثال کے طور پر آپ یونیورسٹی یا بورڈ کی ویب سائٹ کے منتظم ہیں اور رزلٹ کے دنوں میں آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے موجود سرور ریسورسز ٹریفک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو آپ صرف چند دن کے لئے اپنے سرور ریسورسز کو بڑھا سکتے ہیں جب ضرورت ختم ہوجائے تو پھر کم کرلیں۔ اس سے آپ کو صرف اتنے ہی گھنٹوں کا بل زیادہ آئے گا جتنے گھنٹے آپ نے زیادہ ریسورسز استعمال کیے ہوں گے۔

ڈیڈیکیٹڈ سرور (Dedicated Server)
ڈیڈییکیٹڈ سرور حقیقی ہارڈوئیر پر مشتمل ایک سرور مشین / کمپیوٹر ہوتا ہے جسے آپ اپنی ضروریات کے لئے مکمل طور پر خریدتے یا کرائے پر حاصل کرتے ہیں۔ ڈیڈیکیٹڈ سرور بنیادی طور پر بڑے کاروباری ادارے (جیسے گوگل، یاہو، فیس بک وغیرہ)  یا ایسی آرگنائزیشن جنہیں سخت ترین سیکیورٹی کی ضرورت ہوتی ہے یا جنہیں زیادہ ریسورسز کی ضرورت ہوتی ہے، استعمال کرتے ہیں۔ چونکہ ڈیڈیکیٹڈ سرور مکمل طور پر آپ کی ملکیت ہوتا ہے اس لیے کوئی دوسرا اس کے ریسورسز استعمال نہ کرسکنے کے باعث ڈیٹا تک نہیں پہنچ سکتا ماسوائے کہ وہ سیکیورٹی توڑ کر ڈیٹا چرائے۔
 ڈیڈیکیٹڈ سرور کی دیکھ بھال آپ کو خود کرنا پڑتی ہے اس لیے سرور کے سیٹ اپ یا اپگریڈیشن یا دیگر ضروریات کے لئے اس فیلڈ میں تجربہ اور قابلیت ہونا ضروری ہے تاکہ کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں اسے دور کرسکیں۔ تاہم آپ اس کام کے لئے کسی آئی ٹی ایکسپرٹ کو ہائر بھی کرسکتے ہیں۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

377 صارفین

...