اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
683 مناظر
(1.1ہزار پوائنٹس) نے سافٹ وئیرز میں
شارٹ کٹ وائرس سے متاثرہ usb میں موجود ڈیٹا تک دوبارہ رسائی کیسے حاصل کی جائے؟

ڈیٹا یو ۔ایس۔بی میں موجود تو ہے مگر hiddenہے یعنی اُس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا ممکن نہیں۔نہ کاپی کر سکتا ہوں نہ کچھ اور۔

اور مصیبت یہ ہے کہ ڈیٹا ہے بھی اہم۔سائز بھی بہت زیادہ ہے۔آپ حضرات سے مدد کی درخواست ہے۔
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
کسی اچھے اینٹی وائرس سے سکین کر کے چیک کیا؟

1 جوابات

0 ووٹس
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب

السلام علیکم!

اس کے دو حل موجود ہیں۔ 

طریقہ نمبر1۔

عام طور پر ہر سسٹم میں Winrar سافٹ وئیر موجود ہوتا ہے۔ آپ اپنی USB کو اس سافٹ وئیر میں کھولیے۔ اس میں موجود تمام ڈیٹا دکھائی دے گا۔ سب سے اوپر ایک ایسا فولڈر دکھائی دے گاجس کا کوئی نام نظر نہیں آئے گا۔ آپ کا تمام تر ڈیٹا اسی فولڈر میں موجود ہے۔ ڈیٹا کو سلیکٹ کرکے کیبورڈ شارٹ کٹ سے کاپی (Ctrl+C) یا کٹ (Ctrl + X) کرلیں۔ اور ڈیسک ٹاپ یا کسی ڈرائیو میں ایک فولڈر بنا کر وہاں پیسٹ (Ctrl+V) کرلیں۔  

یہ کام مکمل ہونے کے بعد USB فارمیٹ کرلیں اور اپنا تمام ڈیٹا واپس USB میں کاپی کرلیں۔ 

یہ طریقہ ایک دو USB کی حد تک تو مناسب ہے لیکن اگر آپ کا کام ایسا ہے کہ آپ کو بہت ساری USB سسٹم کے ساتھ مسنلک کرنا پڑتی ہیں تو یقیناً یہ ایک مشکل اور وقت طلب کام ہے۔ اس صورت میں ہم طریقہ نمبر 2 استعمال کرتے ہیں۔ 

 

طریقہ نمبر 2۔

اس طریقے میں آپ کو ایک فری اینٹی وائرس انسٹال کرنا ہوگا۔ SMADAV بالکل فری ہے اور اس سائز 2MB سے بھی کم ہے۔ یہ سافٹ وئیر آپ SMADAV کی آفیشل سائٹ  https://www.smadav.net/ سے فری ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ اسے انسٹال کریں اور چلادیں۔ اس کے بعد وائرسے متاثرہ کوئی بھی USB لگائیں۔ یہ خودکار طریقہ سے اسے سکین کرکے ایک پاپ اپ باکس ظاہر کرے گا۔ اس میں سے Fix All پر کلک کردیں۔ 

یہ وائرس ختم کرنے کے ساتھ ساتھ Hidden ڈیٹا کو بھی Show کردے گا۔

 

والسلام

(11.6ہزار پوائنٹس) نے
بہت خوب تجمل حسین
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
شکریہ جناب زبیر بھیا !

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
1 جواب 696 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

360 صارفین

...