اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
702 مناظر
نے متفرق میں

ہم جانتے ہیں کہ زمین ،چاند ،سورج اور دوسرے تمام ستارے اور سیارے حرکت میں ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ رات کو اگر آسمان کی طرف نظر دوڑائیں تو ہر بار آسمان ایک جیسا ہی نظر آتا ہے۔

2 جوابات

+1 ووٹ
(6.1ہزار پوائنٹس) نے

ایسا بالکل نہیں ہے۔۔۔۔
مغرب سے لے کر صبح سورج نکلنے تک آسمان کا منظر مسلسل بدلتا رہتا ہے۔۔۔۔
لیکن چونکہ زمین کی محوری گردش ، اور سورج کے گرد گردش اور پھر ستاروں اور کہکشاؤں کی گردش سب ایک ہی وقت میں ہو رہی ہے اس لیے گردش اور آسمان کے منظر کی تبدیلی کا عمل زمین سے دیکھنے پر بہت ہی سست محسوس ہوتا ہے۔

سورج کےغروب کے فوراً بعد اگر آپ آسمان پر مغرب کی سمت نظر دوڑائیں تو آپ کو "زہرہ" بغیر کسی دوربین کے چمکتا دکھائی دے گا۔
لیکن عشا ہوتے ہوتے وہ غروب ہو جاتا ہے
اس کے بعد دب اکبر اور قطبی ستارہ واضح طور پر شمال کی سمت میں نظر آنے لگتے ہیں ، اور اگر آپ عشا کے وقت دب اکبر کی جگہ دیکھ کر ذہن نشین کر لیں اور پھر رات گیارہ کے بعد دب اکبر کو دیکھیں تو آپ کو واضح طور پر محسوس ہوگا کہ دب اکبر اس جگہ نہیں جہاں آپ نے 3 گھنٹے پہلے دیکھا تھا۔
اس کے علاوہ رات 9 سے گیارہ تک نظر آنے والے ستارے جو کہ ایک گہری دودھیا ستاروں کی سڑک محسوس ہوتے ہیں اور دراصل وہ ہماری کہکشاں "ملکی وے" کا آخری ونگ ہے۔۔۔۔ اور رات دو بجے یہ ونگ آسمان پر نظر نہیں آتا۔
اس کے علاوہ بنات النعش ، اور ثریا ستارے کی جگہ بھی تبدیل ہوتی رہتی ہے۔۔۔۔
اس کے علاوہ جب آپ صبح کی نماز کے وقت اٹھیں تو سورج کے طلوع سے عین آدھا گھنٹہ پہلے آپ زہرہ سیارہ مشرق کی سمت چمکتا دکھائی سے گا۔۔۔۔
یعنی رات کا چکر زہرہ کے غروب سے زہرہ کے طلوع پر ختم ہوتا ہے۔
سورج زہرہ سے کچھ دیر پہلے غروب ہوتا ہے اور زہرہ کے طلوع کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد میں طلوع ہوتا ہے۔

یہ کوئی کتابی باتیں نہیں ہیں، فدوی کے ذاتی مشاہدے کی باتیں ہیں۔
آزمائش شرط ہے

(2.0ہزار پوائنٹس) نے
بہترین جواب
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
حیرت ہے بھئی،
فدوی کے مشاہدات نے حیران کر دیا، اب فدوی کو ایک ٹیلی سکوپ لے لینی چاہیے۔
(6.1ہزار پوائنٹس) نے
جو بولے وہی کنڈی کھولے
0 ووٹس
(6.1ہزار پوائنٹس) نے

اپریل سے آسمان پر رات مغرب کے بعد آسمان پرسرخ سیارہ یعنی مریخ بھی بغیر کسی دور بین کی مدد کے آرام سے دیکھا جا سکتا ہے۔
اگر ایک گھنٹے کے وقفے سے اسے دیکھا جائے تو یہ آپ کو جگہ بدلتا ہوا محسوس ہوگا۔
حتیٰ کہ رات تین بجے یہ مغرب میں غروب ہو جاتا ہے۔ اور اس کے ایک گھنٹہ بعد مشرق سے زہرہ کا طلوع ہوتا ہے۔

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
1 جواب 1.7ہزار مناظر
گمنام نے پوچھا اردوجواب میں 27 مارچ, 2013
0 ووٹس
2 جوابات 251 مناظر
0 ووٹس
0 جوابات 56 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

377 صارفین

...