اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
316 مناظر
نے اردوجواب میں

غربت اور افلاس کے اس دور میں لوگ بیرون ملک کیوں رخ کر رہے ہیں؟ اگر پاکستان میں روزگار کےمواقع میسر نہیں تو کون ذمہ دار ہے؟۔ میں، آپ یا ہماری حکومت؟ کس کو مورد الزام ٹھہرائیں گے؟

2 جوابات

0 ووٹس
نے

 

سوال ہے یا سوالات کی بارش۔۔۔چلیں جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں۔
گھر چھوڑنا آسان نہیں ہوتا۔۔گھر سے دور اور وطن سے دور  رہ کر ملازمت کرنا بہت مشکل ہے،نہ اپنوں کے غم بانٹنے کا موقع ملتا ہے نہ خوشیوں میں شریک ہونا نصیب ہوتا ہے،صرف یہی نہیں مزید مشکلیں اس کے علاوہ ہیں۔یہ سب کچھ برداشت کرنا اسی لیے ممکن ہوجاتا ہے کہ اپنے ہاں بہتر روزگار کے مواقع میسر نہیں۔۔یہ سوچ کر بیرون ملک ملازمت کی جاتی ہے کہ چلو میں مشکل میں سہی لیکن میرے گھر والے تو چین کی نیند سو سکیں گے۔
تعلیم کا بہترین بندو بست اور بہترین ملازمت کے مواقع پیدا کرنا میرا یا آپ کا نہیں بلکہ حکومت وقت کا کام ہے۔۔جبکہ علم و ہنر اور اپنے اندر قابلیت پیدا کرنا میری اور آپ کی ذمہ داری ہے۔
 
میں نے جواب دینے کی کوشش کی ہے کس حد تک کامیاب ہوا ہوں اس کا فیصلہ آپ نے میرے جواب کو ریٹ اپ" یا ریٹ ڈاون کر کے کرنا ہے۔
0 ووٹس
نے
پاکستان میں بے روزگاری کے سب سے بڑے ذمہ دار ہماری عوام خود ہیں ۔ اگر حکومت روزگار نہیں دے سکتی تو کیا ہم کاروبار نہیں کر سکتے ۔۔۔؟ لاکھوں روپے رشوت دینا اور سرکاری ملازمت کا حصول منظور ہے لیکن وہی لاکھوں نا سہی اسکا ایک حصہ لگا کر  ایک چھوٹا سا کاروبار نہیں کیا جاسکتا۔۔۔؟ ملک سے باہر جانے کے لیئے لاکھوں روپے ویزے کے نام پر دے دیئے جاتے ہیں جنکی قانونی حیثیت کوئی نہیں ہے مگر چند ہزار لگا کر کاروبار کرنا ہمیں قبول نہیں ۔۔ اسکے علاوہ جو معیار ہمیں ملازمت کا چاہیئے وہ ملنا بھی ضروری ہے جبکہ ہم اس ملازمت کے معیار کے ہیں یا نہیں شاید ہی کوئی دیکھتا ہو ۔ تعلیم برائے ملازمت کا جب تک چکر ختم نہیں ہوگا بے روزگاری کا خاتمہ ناممکن ہے

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
0 جوابات 310 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 277 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 431 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

360 صارفین

...